نوکیا کا نیا N95 سمارٹ فون

نوکیاN90

نوکیا نے اپنی مشہورNسیریز کا ایک نیا موبائل متعارف کروایا ہے۔ اس میں شامل دونوں طرف سلائڈ ہونے کی خاصیت، پانچ میگا پکسل کا کیمرہ، جی پی ایس ریسیور اور تھری جی نیٹ ورکس کیلیے سپورٹ یقیناً صارفین کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کر دیگی۔
فن لینڈ کی اس کمپنی کا خیال ہے کہ یہ نیا ہر فن مولا N95نامی موبائل فون بیک وقت آپ کے میوزک پلیئر، ڈیجیٹل کیمرہ، پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور نیویگیشن کے آلات کا بہترین متبادل ثابت ہوگا۔
یہ نیا فون ظاہری وضع قطع میں سابقہ N80 موبائل فون کی طرح نظر آتا ہے لیکن سابقہ فون صرف ایک ہی سمت میں سلائڈ ہوتا تھا جبکہ یہ فون اوپر اور نیچے دونوں اطراف میں سلائڈ کرتا ہے۔ اس کا2٫6انچ کا ڈسپلے 16ملین رنگوں کا ہے جس کے پیچھے ATIکی طاقتور سہ ابعادی(3D) چپ کارفرما ہے۔ واضح رہے کہ نوکیا اور اے ٹی آئی اس سال کے شروع میں باہمی تعاون پر رضامند ہو گئے تھے۔ یہ فون اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں 700ڈالر کے عوض فروخت کیلیے دستیاب ہوگا۔

1 رائے دي گئي

1 شاکر بتاريخ: اتوار، 1 اکتوبر 2006 بوقت: 4:57 pm

آداب عرض ہے!!
اپنا اکلوتا ربط دیکھ کر حیرانی ہوئی آپ کے بلاگ پر۔ آپ حکیم صاحب، اپنے شمیل قریشی، نعمان کے ساتھ روابط کیوں نہیں شئیر کرتے۔ میرا بلاگ تو خیر سے بند پڑا ہے ان دنوں دیکھ بھال کے لیے۔ ورڈ پریس پر ایک بلاگ بنانے کی کوشش کررہا ہوں اور کوئی نہ کوئی پھڈا پڑ جاتا ہے۔خیر انشاءاللہ چند دنوں میں آپ سے بقلم خود ربط کی درخواست کروں گا۔ ایک اور بات آپ کا بلاگ ورڈپریس میں بنا ہے اور آپ نے اس کا اتنا پیارا سا تھیم ہمارے ساتھ شئیر ہی نیں کیا۔ چناچہ فورٕا اس تھیم کو اتاریں اور اردو محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیں۔ صدقہ جاریہ سمجھ کر۔؛)
وسلام

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو