موبائل آپریٹر کی تبدیلی، بغیر موبائل نمبر اور کوڈ تبدیل کیے

23 مارچ 2007 یعنی یومِ پاکستان کے دن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں موبائل جی ایس ایم آپریٹرز یعنی موبی لنک، یوفون، ٹیلی نار، وارد اور پاکٹل کے اشتراک سے پاکستان میں اایم این پیMNP( موبائل نمبر پورٹیبلٹی-Mobile Number Portability) کا آغاز کر دیا۔ جنوبی ایشیا میں یہ سروس دینے والا پاکستان واحد ملک ہے۔ اس سہولت کی بدولت پاکستان بھر میں موبائل صارفین ایک ہی نمبر بمعہ کوڈ برقرار رکھتے ہوئے دوسرے نیٹ ورکس پر جاسکیں گے۔ مثلاً اگر آپ کے پاس وارد کا نمبر ہے 03215566770اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ سروس یوفون (بشمول یوفون کی کال، ایس ایم ایس اور دوسری سروسز کے ریٹس) کی استعمال کریں تو آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنی سم اور شناختی کارڈ سمیت یوفون کے کسٹمر سپورٹ سنٹر پر جائیں اور ان سے اپنا نمبر یوفون کے نیٹ ورک پر منتقل کرنے کی درخواست کریں۔ کمپنی آپ کی درخواست پر کاروائی کرکے 3 تا 4 دن میں آپ کا نمبر اپنے نیٹ ورک پر منتقل کر دیگی۔ مزے کی بات یہ کہ آپ کا نمبر ہوبہو وہی رہیگا حتٰی کہ ڈائلنگ کوڈ(اس مثال میں0321) میں بھی تبدیلی نہیں ہوگی۔ پی ٹی اے اس سروس کی کوئی فیس چارج نہیں کرتا تاہم موبائل آپریٹرز انفرادی طور پر اس کی فیس وصول کر سکتے ہیں تاہم مستقبل میں ممکن ہے کہ اپنے صارفین کو دائرہ کار بڑھانے کیلیے آپریٹرز یہ فیس بھی ختم کر دیں۔ واضح رہے کہ کسی ایک نیٹ ورک سے دوسرے پر منتقل ہوجانے کے بعد 60 دن تک یہ عمل دہرایا نہیں سکتا۔

4 آراء دي گئيں

1 میرا پاکستان بتاريخ: پير، 2 اپريل 2007 بوقت: 4:15 pm

شکریہ

2 اجمل بتاريخ: منگل، 3 اپريل 2007 بوقت: 8:02 am

ساٹھ دن کی قید انتہائی مناسب حد تک کم ہے ۔ صارف کو فیصلہ کرتے اتنا وقت تو لگ ہی جاتا ہے ۔

3 ساجد اقبال بتاريخ: منگل، 3 اپريل 2007 بوقت: 11:55 am

جی بالکل! 60 دن مناسب ہیں ورنہ کچھ لوگ تو مذاق بنا لیں اس سروس کا۔ ایک ہفتہ ٹیلی نار سروس پر جائینگے اور دوسرے ہفتے یوفون پر۔۔۔ :)

4 حنا بتاريخ: اتوار، 8 اپريل 2007 بوقت: 1:33 am

بہت عمدہ

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو