ایپل کا آئی فون(iPhone)

آئی فون کا ایک عکسیہ میک ورلڈ ایکسپو(MacWorld Expo) کا منظر ہے جہاں، میکنیٹوش استعمال کرنے والے شائقین میک کی خالق کمپنی ایپل کمپیوٹرز کے سربراہ سٹیوجابز(Steve Jobs)کی تقریر سننے جمع ہیں۔ جابز کہتے ہیں،’’آج ایپل موبائل فون کی نئی سرے سے احیاءکر رہی ہے۔۔۔اور وہ یہ ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی سکرین پر ایپل آئی فون کی تصویر نمودار ہوتی ہے اور شائقین کی تالیوں کا شور بلند ہوتا ہے۔

یہ تو تھا آئی فون کی تعارفی تقریب کا ایک منظر۔ آئی فون ہے کیا؟ سٹیو جابز اس کا جواب یوں دیتے ہیں،’’آئی فون، آئی پوڈ(ایپل کا مشہور زمانہ میوزک پلیئر)، ایک موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ رابطہ کار کا مجموعہ ہے۔ ان اوصاف کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئی فون ایک ایسا ملٹی میڈیا کمپیوٹر ہے جس میں موبائل فون شامل کردیاگیا ہو۔‘‘آئی فون 11.6ملی میٹر کا ایک پتلا اور خوبصورت فون ہے جس کا کوئی کی پیڈ(keypad) نہیں، کیونکہ اس میں ٹچ سکرین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ کی پیڈ استعمال کرنے کیلیے ایک آن سکرین کی پیڈ آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں شامل ہے۔کسی فزیکل کی پیڈ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اس کی سکرین کسی عام موبائل یا پی ڈی اے کے مقابلے میں کافی بڑی نظر آتی ہے۔آئی فون جون2007سے امریکن مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، تعارفی قیمت 4جی بی آئی فون کی 499ڈالر جبکہ 8جی بی کی 599ڈالر رکھی گئی ہے۔ دوسری طرف آئی فون کے نام کے سلسلے میں ایپل کمپیوٹرز اور نیٹ ورکنگ مصنوعات بنانے والی کمپنی سسکو میں محاذ آرائی شروع ہوگئی ہے۔

3 آراء دي گئيں

1 zaffar zaidi بتاريخ: پير، 22 جنوري 2007 بوقت: 2:03 pm

main zaffar zaidi khairpur se hoon or mujh ko apne webside banane ka bohat shouk hai or mere pass apne city khairpur ka bohat ziada data save hai jo k main us main rakhna chahta hoon to uss ke liyeh plz aap log mujh ko webside banane ka tareka batahain main hotmail ziada tar use karta hoon or main ne us main bohat kuch kam bhi kiya hua hai kabhe kabhe main apne city ka data kuch kuch logon ko share bhi karata hoon maon BSIT ka student hoon SHAH ABDUL LATIF UNIVERSITY KHAIRPUR KA or yeh mere liye bare aizaz ke bat hai kah main yahan par he apne study kar raha hoon or sath ke sath uss ka data bhi le raha hoon jo jo mere city ke main chezain hain uss ka

2 ساجد اقبال بتاريخ: بدھ، 24 جنوري 2007 بوقت: 12:34 pm

السلام علیکم!
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اپنے شہر کی آن لائن پہچان بنانا چاہتے ہیں۔یقیناً ویب سائٹ اس کا سب سے بہترین اور سستا طریقہ ہے۔ لیکن ویب سائٹ بنانے کیلیے آپ کو اس کی بنیادی باتیں سیکھنا بہت ضروری ہے۔اس وقت آپ جس سائٹ پر یہ تحریر پڑھ رہے ہیں، اس قسم کی سائٹ کوبلاگ یہ آسان الفاظ میں آن لائن ڈائری کہا جاسکتا ہے۔ آپ خود فیصلہ کریں کہ آپ نے اپنے کام کو آن لائن شائع کرنے کیلیے ایک ویب سائٹ بنانی ہے یا اپنے شہر کی معلومات اور معمولات کو ایک بلاگ یا ڈائری کی شکل میں شائع کرنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں بلاگ اس کیلیے ایک اچھا ذریعہ ہوگا کیونکہ اسمیں آپ بغیر بنیادی باتیں جانیں ایک تقریباً تیار ویب سائٹ پر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔ مزید مدد کیلیے یہ ویب سائٹس دیکھیں:
http://www.w3schools.com
http://www.urdupages.com
http://www.urduweb.org/mehfil

3 سام سنگ F700، ایک دیدہ زیب فون « اردو ٹیکنالوجی بلاگ بتاريخ: جمعۃ المبارک، 9 فروري 2007 بوقت: 8:08 pm

[...] آپ ایپل آئی فون کا انتظار نہیں کر سکتے تو سام سنگ کا F700 الٹرا سلم فون اس [...]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو