ونڈوزلائیوسرچ،خوبصورت لیکن سست رفتار

ونڈوز لائیوسرچونڈوزلائیوسرچ بلاگ کے مطابق ونڈوزلائیوسرچ (سابقہ ایم ایس این سرچ) اب بی۔ٹا ورژن نہیں رہا یعنی اب یہ فائنل ہو گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے اب سرچ کرنے پر یہ سرچ انجن آپ کو بہترین رزلٹس دیتا ہے یعنی سرچ کے نتیجے میں آنے والی ویب سائٹس آپ کے تلاش کردہ الفاظ سے زیادہ مطابقت رکھتی ہیں۔

ونڈوز لائیو والے بلاگ میں لکھتے ہیں،’’ہمارا مقصد آپ کو ایک ایسا سرچ انجن دینا تھا جو آپ چاہیں، مزید خوبیوں کے ساتھ، جنہیں آپ اپنی مرضی سے تبدیل کرسکیں اور بہترین مطابقت رکھنے والے نتائج کے ساتھ‘‘۔

زیادہ تر تبدیلیاں ظاہری انٹرفیس میں کی گئی ہیں۔ تصاویر تلاش کرنے پر سرچ نتائج میں رہتے ہوئے آپ تصاویر کے تھمب نیلز چھوٹے بڑے کر سکتے ہیں۔زاتی طور پر اسے استعمال کرنے پر میں نے اسے ماضی کے مقابلے میں تیز رفتار پایا ہے۔ ماضی میں اس پر سرچ کرنا کسی عذاب سے کم نہ تھا خاص کر ڈائل اپ کنکشن پر یہ نتائج دکھانے میں بہت وقت ضائع کرتا تھا۔لیکن پھر بھی ابھی تک اس میں گوگل اور یاہو کی طرح تیز رفتار مفقود ہے۔

1 رائے دي گئي

1 منظر نامہ » Blog Archive » ساجد سے شناسائی بتاريخ: اتوار، 31 اگست 2008 بوقت: 3:07 am

[...] بڑی مشکل سے میں نے اپنی پہلی تحریر کا ربط نکالا ہے۔ یہ ہے سال 2006 کی 12 تاریخ، ستمبر کا مہینہ اور [...]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو