ونڈوز وسٹا(Windows Vista) اور تصاویر: ایک جائزہ

آج سے پانچ سال پہلے ونڈوز ایکس پی نے ہمیں اس قابل بنایا تھا کہ ہم اپنے کسی بھی قسم کے میڈیاسے اپنی تصاویر آسانی سے دیکھ سکیں لیکن ونڈوز ایکس پی نے ہمیں تصاویر سے صحیح طرح سے ڈیل کرنے کا طریقہ نہیں بتایا۔ لیکن اب جب ڈیجیٹل تصاویر کی دنیا بہت آگے جا چکی ہے، تو مائیکروسافٹ نے اپنے نئے آنے والے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز وسٹا میں تصاویر سے انصاف کرنے کا پورا پورا خیال رکھا ہے اور وہ بھی بنیادی آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے یعنی بنا کسی دوسرے سافٹ ویر کے انسٹال کرنے کے۔

ونڈوز وسٹا فوٹو گیلری

ونڈوز فوٹو گیلری نامی ٹول کے زریعے ہم اپنے تصاویر کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مناسب انداز میں سنبھال اور ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم کسی ڈیجیٹل کیمرہ سے اپنی تصاویر آسانی سے اپنے پی سی پر اُتاریں، انہیں منظم کریں، انکی سلائیڈ شوز بنائیں، ای میل کے زریعے انہیں شئیر کریں اور بغیر کسی دوسرے سافٹ ویر کے ان میں بنیادی چیزوں مثلاً برائٹنس، کنٹراسٹ، ریڈآئی وغیرہ کو درست کرسکیں۔

فوٹو امپوڑٹ ٹول

دوسری طرف ونڈوز فوٹو امپوڑٹ وزرڈ اس وجہ سے متنازعہ بنا ہوا ہے کہ یہ صارف کی ترجیحات کا خیال رکھے بغیر کسی میڈیا سے ساری تصاویر درآمد ٹیگزکر لیتا ہے۔ لیکن بعض ماہرین اس کے دفاع میں کہتے ہیں کہ اس کا طریقہ کار ٹھیک ہے۔ اگر تمام تصاویر ایک ہی وقت میں ایک جگہ درآمد کر لی جائیں تو اس بات کا ڈر نہیں رہیگا کہ کہیں کوئی تصویر آپ نے کیمرہ وغیرہ پر چھوڑ دی ہے اور یہ بھی کہ ایک تصویر کو آپ غلطی سے بار بار درآمد نہیں کرینگے۔
ونڈوز وسٹا کے اس تصاویر ٹول میں ایک قابل ستائش چیز تصاویر کو زمروں(ٹیگز) میں تقسیم کرنے کے قابل ہونا ہے۔ اس طریقہ سے آپ تصاویر کو مختلف زمروں میں تقسیم کرتے ہیں جو بعد میں آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آسانی سے اپنی تصاویر کو تلاش کرسکیں۔ صارفین اس جیسی خوبیوں کی بدولت ونڈوز وسٹا کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

4 آراء دي گئيں

1 بدتمیز بتاريخ: اتوار، 19 نومبر 2006 بوقت: 7:24 am

سلام
مائیکروسافٹ نے میکس کو ونڈوز ویسٹا میں انٹیگریٹ کر دیا ہے جو کہ ایک اضافی پروگرام ہے۔ اور اس کے بعد چونکہ اس کو ایک الگ سافٹ وئیر کے طور پر ریلیز نہیں کیا جانا لہذا ونڈوز ویسٹا کی فروخت بڑھانے کا بہانہ ہے۔

2 ساجداقبال بتاريخ: اتوار، 19 نومبر 2006 بوقت: 10:30 am

وعلیکم السلام!
بدتمیز بھائی(؟)، مجھے اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اور یہ پوسٹ بھی پرانی ہے جو میں نے دوبارہ سے پوسٹ کی ہے کیونکہ سرور تبدیل کیا تھا۔ آپ کے تبصرہ کا بہت شکریہ

3 خاور کھوکھر بتاريخ: بدھ، 22 نومبر 2006 بوقت: 4:47 pm

بڑی دھوم ہےجی اس وندو ویسٹا کی اور آپ نے جو تصاویر کو آرگنائیز کرنے والے پروگرام کا لکھا ہے ناں جی تو اس طرح کا پروگرام آئی فوٹو کے نام سے میک کے صارف پچھلے چار سال سے استعمال کر رہےہیں ۔جبکہ مائکروسوفٹ والے ابھی اس کو مارکیٹ میں لائیں گے ـ

4 ساجد اقبال بتاريخ: بدھ، 22 نومبر 2006 بوقت: 5:26 pm

مائیکروسافٹ والوں نے تو ونڈوز بھی میکنیٹوش کی نقل کر کے بنائی تھی۔بہرحال دیر آید درست آید۔ونڈوز کے استعمال کنندہ بھی بالاخر ایسا کوئی سافٹ وئیر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے اور وہ بھی مفت میں۔ خاور بھائی تبصرہ کرنے اور معلومات میں اضافہ کرنے کا بہت شکریہ۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو