ونڈوز لائیو میل، ایک نئے انٹرفیس کے ساتھ

Windows Live Mail-New Interface

آج صبح اپنے لائیومیل (سابقہ ہاٹ میل) اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوتے ہی مجھے ایک خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا۔ میرے سامنے میرا ونڈوز لائیو میل ان باکس بالکل ایک نئے انٹرفیس کیساتھ جلوہ گر تھا۔ نیا انٹرفیس بالکل صاف انداز میں نیلے رنگ کے کمبینیشن میں رنگا ہوا ہے،جسے آپ دائیں طرف ایک مینو کے زریعے اپنے پسندیدہ رنگوں میں بدل سکتے ہیں۔ فنکشنز میں فی الوقت میں نے کوئی تبدیلی محسوس نہیں کی۔ لیکن کچھ تبدیلیاں جو مجھے محسوس ہوئیں وہ یہ ہیں:
1۔ پہلی دفعہ لاگ ان ہونے پر اس نے کنکشن ایرر نہیں دیا۔ پہلے ہمیشہ یہ ایک ایرر دیتا تھا جو پیج کو ریفریش کرنے پر رفع ہو جاتا۔
Windows Live Mail menu
2۔ونڈوز لائیو کے آئیکن پر ماؤس لانے سے ایک مینو ظاہر ہوتا ہے جہاں آپ ونڈوز لائیو فیملی کی مختلف سروس تک رسائی ایک کلک سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک بات جو مجھے بُری لگی وہ ہمیشہ کی طرح اوپر ہیڈر میں ونڈوز لائیو کا ایک بے ڈھنگا سا بینر جو کہ اس سروس کے شروع ہونے سے لیکر ابھی تک ایسا ہی چلا آرہا ہے۔

کوئي رائے نہيں دي گئي

ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو