مائیکروسافٹ کیلیے یہ دن یقیناً بہت بُرے ہیں کیونکہ ایک طرف ونڈوز وسٹا اور زیون پلیئر کی فروخت بہت سست پڑی ہوئی ہے، دوسری طرف سان ڈیاگو کی ایک عدالت نےایک ایم پی تھری پیٹنٹ کے متعلق ایک تنازعہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مائیکروسافٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس پیٹنٹ کے مالک ’’الکاٹیل۔لوسنٹ‘‘(Alcatel-Lucent) کو ڈیڑھ بلین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔
’’الکاٹیل۔لوسنٹ‘‘ اور جرمن کمپنی ’’فران ہوفر‘‘ ٹیکنالوجیز نے مشترکہ طور پر اس
یونیورسل ایم پی تھری ڈیجیٹل فارمیٹ پر کام کیا تھا۔ فران ہوفر نے اس فارمیٹ پر کام مکمل کرنے کے بعد لائسنسنگ کا کام تھامسن کو سونپ دیا تھا۔ جیوری نے پیٹنٹ کے غلط استعمال سے ہونے والے نقصان کافیصلہ 2003 ء سے لے کر اب تک فروخت ہونے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم والےکمپیوٹرز کی اوسط نکال کر کیا۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا لائسنس ’’فران ہوفر‘‘ سے 16ملین ڈالر کے عوض حاصل کیا تھا، اس لئے یہ مقدمہ ہی بے بنیاد ہے۔مائیکروسافٹ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس کیس کا آغار2003 ء میں اس وقت ہوا جب لوسنٹ(اب الکاٹیل۔لوسنٹ) نے برانڈڈ کمپیوٹرز بنانے والی کمپنیوں ڈیل اور گیٹ وے کے خلاف اپنی اس آڈیو ٹیکنالوجی کے استعمال پر مقدمہ کر دیا۔ مائیکروسافٹ اُس وقت اس تنازعہ میں داخل ہوا اور بعد میں لوسنٹ کے ساتھ کئی اور تنازعوں میں بھی پھنس گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اس کیس کا تعلق صرف اس آڈیو ٹیکنالوجی کے پیٹنٹ کے متعلق ہے، آنے والے دنوں میں مائیکروسافٹ کو انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن کے طرف سے دائر کیے گئے مقدمے کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
مائیکروسافٹ کے برے دن
جمعۃ المبارک، 23 فروري 2007 — مائیکروسافٹ
کوئي رائے نہيں دي گئي
ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.
اپني رائے ديں