مائیکروسافٹ کی فائرفاکس پر نظر التفات

مائیکروسافٹ اور آزاد مصدر تحریک کے تعلقات پر جمی برف آہستہ آہستہ پگھل رہی ہے۔ پہلے مائیکروسافٹ اور نوویل کے درمیان کراس پلیٹ فارم سافٹ وئیرز معاہدے کے بعد اب مائیکروسافٹ نے مشہور زمانہ براؤزر فائر فاکس کیلیے اپنا ‘‘ونڈوز میڈیا پلئیر پلگ ان’‘ (Windows Media Player Plugin) جاری کیا ہے۔

اس پلگ ان کی بدولت اب آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر کیطرح فائر فاکس میں بھی wmv, wmaاور دوسرے میڈیا فارمیٹ(جو ونڈوز میڈیا پلئیر پر چل سکیں) کی فائلیں فائر فاکس میں دیکھ اور سن سکیں گے۔ یہ پلگ ان آپ اس ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

کوئي رائے نہيں دي گئي

ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو