لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے محفوظ ہارڈ ڈرائیوز

کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سی گیٹ(Seagate) نے بروز پیر یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے لیپ ٹاپ کیلیے دنیا کی پہلی ایک عام ہارڈ ڈرائیو کی تصویرمحفوظ ہارڈ ڈرائیو (بلٹ ان انکرپشن۔Builtin encryption کی خاصیت) کی فروخت کا آغاز برانڈڈ سسٹمز بنانے والی کمپنی اے ایس آئی (ASI) کے لیپ ٹاپس سے شروع کر دیا ہے۔ یہ ہارڈ ڈرائیوز ایک ایسی چپ کی حامل ہیں جس کی بدولت غیر متعلقہ فرد ان پر موجود ڈیٹا نہیں پڑھ سکیں گے بلکہ ان ہارڈ ڈرائیوز سے کمپیوٹر بوٹ بھی نہیں کر سکیں گے جب تک وہ اس کی ڈی کرپشن (جو کسی پاس ورڈ یا سیکیورٹی کوڈ کی بدولت ممکن ہوگی) کے طریقہ کار سے آگاہ نہ ہوں گے۔
چوری یا گم شدہ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز سے امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں مختلف کاروبار کرنے والی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو کروڑوں ڈالر سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے اور ساتھ میں ان کمپنیوں اور اداروں کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بسا اوقات یہ لیپ ٹاپ حساس نوعیت کے ڈیٹا سمیت چوروں اور شرپسندوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں۔ آئی ڈی سی کے سیکیورٹی انالسٹ کے مطابق ایسی ہارڈ ڈرائیوز کے حامل لیپ ٹاپ جلد ہی کاروباری طبقہ اور سرکاری اداروں کی ضرورت بن جائینگے۔

کوئي رائے نہيں دي گئي

ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو