پچھلے سال ہٹاچی گلوبل سٹوریج ٹیکنالوجیز(Hitachi Global Storage Technologies) نے پیشنگوئی کی تھی کہ ہارڈڈرائیو بنانے والی کمپنیاں 2006کے اواخر تک ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈڈسک بنانا شروع کر دینگی۔پیشنگوئی کو پورا کرتے ہوئے سال کے اختتام کے پر خود ہٹاچی کارپوریشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کمپنی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈسک ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے 3٫5انچ قُطر کی ایک ٹیرابائٹ ہارڈسک لانچ کریگی۔اسی طرح اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسری سہ ماہی میں ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈز کیلیے اسی سائز کی ٹیرا بائٹ ڈرائیومتعارف
کی جائیگی، جس کے ساتھ ڈیٹا تک آسان رسائی کیلیے آڈیو۔ویژول سٹوریج مینیجر نامی سافٹ ویر بھی ہوگا۔یہ نئی ہارڈڈرائیو کاروباری سٹوریج ضروریات بھی احسن طریقے سے پورا کریگی۔ڈیسک بار7K1000 نامی اس ہارڈڈسک کی تعارفی قیمت399 ڈالر ہوگی، یعنی 40سینٹس(cents) فی گیگابائٹ۔ہٹاچی اسی قسم کی 750جی بی ہارڈڈرائیو بھی متعارف کروائیگی۔ حریف کمپنی سی گیٹ(Seagate) اپنی پہلی ۱ٹیرابائٹ ہارڈڈسک اس سال کی پہلی ششماہی میں پیش کریگی۔دونوں کمپنیاں ،دوسری ہارڈڈرائیوبنانے والی کمپنیوں کے ہمراہ اپنی ان نئی ڈرائیوز کی اولین نمائش لاس ویگاس کے سالانہ ’’کنزیومر الیکٹرانکس شو‘‘ میں کرینگی۔
قارئین کی معلومات اور دلچسپی کیلیے بتاتے چلیں کہ ایک ٹیرابائٹ ایک کھرب بائٹس یا ایک ملین میگابائٹس کے برابر ہوتا ہے۔یاد رہے سٹوریج کے حساب کا یہ طریقہ ہارڈرائیو بنانے کی صنعت کا ہے۔
اور اب ٹیرابائٹس ہارڈدسک
ہفتہ، 6 جنوري 2007 — خبرنامہ ، ہارڈوئیر
3 آراء دي گئيں
ميرے بلاگ پر تبصرہ کا شکريہ ۔
ميری والدہ محترمہ کيلئے دعا کا بھی شکريہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خير دے ۔ آمين
very nice job, i like your struggle.
God or Allah bess, you thanks
ئا شا فی -
تمام مسلمین کو شافییت عنا ئیت کر (آمیں)
GOD BLESS YOUR MOTHER WITH HEALTH, AND GIVE A LONG PLEASENT LIFE. (AMEEN
DUA IS MORE POWERFUL THAN DAWA MEDICINE.
MOWLA IS THE GREAT, SURRENDER ALL THE PROBLEM TO HIM. AND SURRENDER YOURSELF TO HIM. HE IS OUR CREATOR AND PROTECTOR. TAKE CARE AND BYE.
واہ واہ بہت خوب معلومات دی ہے آپ نے۔

اپني رائے ديں