گوگل تھری ڈی وئیر ہاؤس

گوگل تھری ڈی ویر ہاؤس کا ایک عکس
گوگل تھری ڈی ویر ہاؤس، جہاں آپ گوگل کے فری تھری ڈی سافٹ ویر ’’سکیچ اپ‘‘ کے مدد سے بنائے گئے عمارتوں، اسٹیڈیمز، گھروں اور اشیاء کے سہ ابعادی (تھری ڈی) نمونے (ماڈل) دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے بنائے ہوئے نمونے بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کا ری ڈیزائنڈ انٹرفیس گوگل ویڈیو کی سائٹ سے ملتا جلتا ہے۔ نئے ڈیزائن میں جب آپ کسی نمونے پر کلک کرتے ہیں تو گوگل اس نمونے کی جغرافیائی پوزیشن آپ کو ایک نقشے کے زریعے دکھا دیتا ہے، اسکے علاوہ آپ گوگل ارتھ پر بھی اسکی جغرافیائی پوزیشن دیکھ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ نمونے کے ساتھ اسکی تفصیلات، درجہ بندی اور کسی سائٹ میں اسے ڈالنے کا آسان طریقہ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
آپ مختلف نمونوں کو تلاش کر سکتے ہیں اس کے علاوہ خود سہ ابعادی نمونے بنا کر گوگل تھری ڈی ویر ہاؤس پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ سہ ابعادی نمونے بنانے کیلئے آپ کو گوگل کا سہ ابعادی سافٹ ویر ’’سکیچ اپ‘‘ کی ضرورت ہوگی، جو کہ ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹمز کیلئے مفت دستیاب ہے۔ اگر آپ چاہیں تو عمارتوں، لوگوں، سڑکوں اور درختوں کے ساتھ تخیلاتی شہر بنا سکتے ہیں۔

کوئي رائے نہيں دي گئي

ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو