یہ مژدہ مجھ سے پہلے نعمان نے آپکو سنا دیا کہ پاکستانی ایڈسینس پبلشرز اب بینکوں کے لمبے چکروں کی بجائے ویسٹرن یونین کے زریعے تیزرفتاری سے اپنی کمائی گئی رقم منگوا سکیں گے۔[آفیشل خبر] لیکن خاطر جمع رکھیں یہ اتنی بھی تیزرفتاری سے نہیں ہوگی کہ ادھر آپکو موبائل لینے کیلیے رقم کی ضرورت پڑی اور ادھر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے
رقم منگوا لی۔ ویسے تو ویسٹرن یونین کے زریعے رقوم کی منتقلی کا کم سے کم ٹائم 30 منٹ ہے لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ کو کوئی بروقت رقم روانہ کرے۔ جبکہ ایڈسینس اس معاملے میں اپنی ادائیگی کی پرانی پالیسی جاری رکھے گا، یعنی ہر ماہ کے آخر میں رقم کی ادائیگی، جس کیلیے آپکو رقم ادائیگی سے کم از کم 15دن قبل جاری کروانا ہوگی۔ رقم جاری ہونے کے بعد اگلے ہی دن آپ وصول کر سکتے ہیں۔ یعنی چیک کا انتظار اور بینک سے کیش کروانے کے لمبے جھنجھٹ سے آزادی۔
ویسٹرن یونین سے رقم منگوانے کیلیے طریقہ کار:
پہلے اطمینان کر لیں کہ آپکے ایڈسینس اکاؤنٹ میں دیا گیا نام(Payee Name) بعینہ وہی ہے جو آپکے قومی شناختی کارڈ پر تحریر ہے۔ ویسٹرن یونین کی رقوم وصول کرنے کیلیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔ نام اگر درست نہ ہو تو ایڈسینس سپورٹ سے رابط کرکے درست کروالیں۔
نام کی درستگی کے بعد اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں۔
My Account کے ٹیب پر جائیے۔

Payment Details میں Edit پر کلک کیجیے۔

Setup Western Union Quick Cash منتخب کر کے نیچے Continue>> کا بٹن دبا دیجیے۔

لیجیے اب آپ آسانی سے اپنی ایڈسینس سے کی گئی کمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور ہاں ویسٹرن یونین کی بدولت آپ بینک فیس سے بھی چھٹکارا پا لیں گے، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ ویسٹرن یونین کے چارجز گوگل آپکے اکاؤنٹ سے کتنے کاٹے گا؟
6 آراء دي گئيں
زبردست ساجد، اچھی سہولت ہے، ویسے میں نے رقم منگوائی ہوئی ہے تو کیا اب اس میں کوئی تبدیلی کر سکتا ہوں؟
پاکستانی بھائی انکی سپورٹ سے رابط کیجیے۔ ممکن ہے وہ کینسل کروا کے ویسٹرن یونین سے بھجوا دیں۔
چارجز گوگل نہیںویسٹرن یونین والے کاٹیںگے، ہزار ڈالر سے کم پر تقریبا 10-15 ڈالرز چارجز ہوتے ہیں
سلام
رقم ادائگی سے پندرہ دن پہلے نہیں بلکہ ہر ماہ کی پندرہ تاریخ سے پہلے آپشن کے ذریعے بتانا ہو گا کہ پیسے ہولڈ کریں یا آپ کو بھیج دیں۔ اگر آپ نے ہولڈ نہیں کروایا ہوا تو کوئی ایکشن لینے کی ضرورت نہیں رقم ہر ماہ کے آخر میں خود بخود آ جائے گی اگر یہ 100 ڈالر سے اوپر ہو گی۔
صرف ایڈسینس کے لئے شناختی کارڈ کی شرط رکھ دی گئی ہے ورنہ عام طور پر صرف ویریفیکشن کوڈ دینے سے کام ہو جاتا ہے۔
جہانزیب اور بدتمیز: معلومات دینے کا شکریہ۔ جہانتک شناختی کارڈ کی بات ہے تو وہ پاکستان میں ویسٹرن یونین یا کسی بھی منی ٹرانسفر سروس کے ذریعے رقوم کی وصولی کیلیے ضروری ہے۔ شاید پہلے نہ ہوتا ہو لیکن اب تو ضرور دیکھتے ہیں اور اس کے بغیر رقم جاری نہیں کرتے۔
بہت اچھی معلومات دی ہیں
ساجد اقبال بہت شکریہ
میں نے بھی رقم منگوائی ہوئی ہے 25ٕ$ والی سروس سے
2 ہفتے سے اوپر ہو گئے ہیں ابھی تک کوئی خبر نہیں
اپني رائے ديں