یہ بات ہم سب کے علم میں ہے ویڈیوشئیرنگ کی مشہور سائٹس مثلاً یوٹیوب، گوگل ویڈیو وغیرہ پر موجود فلیش ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ کئی ایسی سائٹس ہیں جہاں جاکر آپ صرف مطلوبہ ویڈیو کا ویب ایڈریس دیتے ہیں اور متعلقہ ویڈیو کا براہ راست ڈاؤن لوڈ ربط حاصل کرکے آف لائن دیکھنے کیلیے اپنی ہارڈ ڈرائیو پر اتار لیتے ہیں۔ خبر ہے کہ فلیش ٹیکنالوجی کی مالک کمپنی ایڈوبی نے فلیش پلئیر کا نیا ورژن متعارف کرنے جارہی ہے جس میں صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے
کہ وہ کسی بھی فلیش ویڈیو کو (ماسوائے جن کے حقوق محفوظ ہوں) باآسانی آف لائن دیکھنے کیلیے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ ایڈوبی نے فلیش کے اس ورژن کا اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب مائیکروسافٹ بھی اپنا ’’سلور لائٹ‘‘(Silverlight) آن لائن میڈیا پلیٹ فارم نامی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں لانے کیلیے پر تول رہا ہے۔ واضح رہے کہ فلیش (فلیش کی خالق کمپنی میکرومیڈیا ہے جسے بعد میں ایڈوبی نے خرید لیا) اسوقت آن لائن سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویڈیو پلئیر ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا سے دوسری اہم خبر یہ ہے کہ گوگل نے اپنی مختصر تاریخ میں سب سے بڑی ڈیل (3.1بلین ڈالر) کے زریعے آن لائن اشتہاری کمپنی ’’ڈبل کلک‘‘ (DoubleClick) کو خرید لیا۔’’ ڈبل کلک‘‘ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، مارکیٹنگ کمپنیوں اور اپنی ویب سائٹ پبلشرز کے درمیان رابطہ کاری کا م کرتی ہے۔ اس ڈیل کی خاص بات یہ تھی کہ’’ ڈبل کلک‘‘ کو خریدنے میں گوگل کی مخالف کمپنی روایتی حریف مائیکروسافٹ تھی، لیکن بالآخر اس جنگ میں جیت گوگل کی ہوئی۔ گوگل آن لائن اشتہارات کی مارکیٹ میں پہلے ہی حریف کمپنیوں سے بہت آگے ہے اور ’’ڈبل کلک‘‘ کو خریدنے کے بعد گوگل کی اس مارکیٹ پر گرفت مزید مضبوط ہو جائیگی۔ کیا یہ ڈیل ویب ماسٹرز اور بلاگرز جو گوگل کے اشتہاراتی پروگرام ایڈسینس(Adsense) سے پیسہ کماتے ہیں، کیلیے سود مند ثابت ہوگی؟ آپکا کیا خیال ہے؟
اب فلیش ویڈیو آف لائن دیکھیں۔۔۔اور۔۔۔گوگل ،’’ڈبل کلک‘‘ کی نئی مالک
پير، 16 اپريل 2007 — خبرنامہ ، گوگل
2 آراء دي گئيں
میرے خیال میں یہ سود مند ہوگی
میں تو فلیش کی چیزوں کو دائریکٹ سیو کرنے کے لئے “سیو فلیش” یوز کرتا ہوں
اپني رائے ديں