ونڈوز میں اوبنٹو کے رنگ

یہ تو ماننا ہی ہوگا کہ اوبنٹو لینکس کمال کی چیز ہے۔ اوبنٹو لینکس کی ایک خوبی یہ ہے کہ آپ اسے میک یا ونڈوز، کسی بھی رنگ میں رنگ لیں۔ ونڈوز اور میک(؟) اس معاملے میں زرا کنجوس واقع ہوئے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی کو پیچ(Patch) کیے بغیر آپ صرف تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کے زریعے ہی تھیمز اور وژول سٹائلز(Visual Styles) ڈال سکتے ہیں(شاید وسٹا میں ایسا نہ ہو)۔
تمہید لمبی کیے بغیر آپکو بتائے دیتا ہوں کہ اگر آپ اوبنٹو کے پرستار ہیں اور کسی وجہ سے اوبنٹو انسٹال نہیں کر سکتے(جیسے میرے آفس پی سی کی لینکس دشمنی) اور پھر بھی چاہتے ہیں کہ گنوم(Gnome) کے رنگ ڈھنگ اور آئیکنز ونڈوز میں نظر آئیں تو مشہور گرافکس سائیٹ DevianArt  کے ایک صارف ڈیزائنر نے “اوبنٹو تھیم برائے ایکس پی” آپ ہی کیلیے بنائی ہے۔

مجھے کچھ عرصہ پہلے اس کی ایک زپ فائل ملی تھی جسمیں اس تھیم کو پوری طرح (بشمول ونڈوز پیچر، آئیکن، سٹارٹ مینو، بوٹ سکرین وغیرہ) اپلائی کرنے کیلیےسارے لوازمات موجود تھے۔ وہ ربط دوبارہ دستیاب نہیں ہو سکا اسلئے میں نے مذکورہ زپ فائل اپنے باکس ڈاٹ نیٹ کے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دی ہے۔ جو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

7 آراء دي گئيں

1 Faisal بتاريخ: منگل، 27 نومبر 2007 بوقت: 1:43 am

ابنٹو ونڈوز جیسی نظر آئے؟ کیا فضول آئڈیا ہے یار۔ اس کو ابنٹو ہی رہنے دو۔ویسے اگر ابنٹو میں ونڈوز چلانا چاہو تو وی ایم ویر یا ورچول باکس ک اندر چلا لو، وی ایم ویر کا ونڈوز ورژن بھی ہے غالباً۔

2 Faisal بتاريخ: منگل، 27 نومبر 2007 بوقت: 2:30 am

معافی چاہتا ہوں اندازِ تخاطب پر۔ میں سمجھا یہ قدیر کی پوسٹ ہے۔

3 احمد بتاريخ: منگل، 27 نومبر 2007 بوقت: 3:54 am

“معافی چاہتا ہوں اندازِ تخاطب پر۔ میں سمجھا یہ قدیر کی پوسٹ ہے۔”
ہاہاہا

4 ابوشامل بتاريخ: منگل، 27 نومبر 2007 بوقت: 10:01 am

آئیڈیا تو شاندار ہے، اوبنٹو کی انسٹالیشن سے اور لینکس کے بارے میں زیر گردش “افواہوں” کے باعث گھبرانے والے افراد کو اوبنٹو کا “عادی” بنانے کا ایک اچھا نسخہ ہے۔ معلومات پیش کرنے کا بہت شکریہ ساجد صاحب۔ ویسے کیا آپ نے Deviantart پر میرا پورٹ فولیو دیکھا ہے؟

5 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 29 نومبر 2007 بوقت: 4:51 pm

السلام علیکم،
فیصل بھائی، مجھے ہمیشہ سے یہ (سچا) وہم ہے کہ میں کسی کونہیں سمجھا سکتا۔۔۔یہی ہوا ادھر بھی۔ :???: میں اوبنٹو کو ونڈوز جیسا نہیں بلکہ ونڈوز کو اوبنٹو جیسے بنانے کی بات کر رہا تھا۔ :grin:
ابوشامل: بالکل آپکا اور خاور دونوں کا۔۔۔بہت اچھا کام کرتے ہیں آپ دونوں۔ لیکن فکراں نہ کریں جلد ہی ہم اس میدان میں کودنے والے ہیں۔ :razz: اگر اپنی ازلی سستی آڑے نہ آئی تو جلد ہی آپکو پیچھے بلکہ بہت پیچھے چھوڑ دینگے۔ :wink:

6 ابوشامل بتاريخ: بدھ، 19 دسمبر 2007 بوقت: 10:12 am

ارے کیا واقعی؟؟ کب؟ کیسے؟ کیوں؟ کیا آپ بھی اسی فیلڈ کے آدمی ہیں۔ آج بہت دنوں بعد یہ پیغام دیکھا ہے اس لیے اب جواب دے رہا ہوں۔ کیا آپ مجھے اپنے deviantart پورٹ فولیو کا ربط دے سکتے ہیں؟

7 ساجد اقبال بتاريخ: بدھ، 19 دسمبر 2007 بوقت: 2:52 pm

ابوشامل: اسی فیلڈ کے ہیں تو نہیں لیکن آنے کا سوچ رہے ہیں تاہم میری دلچسپی پرنٹ گرافکس نہیں بلکہ ویب گرافکس ہیں۔۔۔چھوٹے چھوٹے نمونے میرے بلاگ پر بکھرے ہوئے ہیں۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو