لیجیے ایک دفعہ پھر میں نے ایک نیا بلاگ شروع کر لیا ہے۔ یہ بلاگ ذاتی مقاصد کیلیے ہوگا۔ فی الحال مجھے گاؤں جانے کی جلدی ہے، اسلئے اللہ حافظ۔ عید کی مبارکباد نئے بلاگ پر دیجیے گا۔ شکریہ
اپ ڈیٹ: یہ نیا بلاگ ٹیکنالوجی سے ہٹ کے ذاتی زندگی کے بارے میں ہے۔ سچ پوچھیے تو پہلے پہل مجھے ایسا بلاگ لکھنا بہت مشکل لگتا تھا کہ زندگی لگی بندھی روٹین سے گزر رہی ہے کچھ ایسا خاص نہیں کہ ضبط تحریر میں لایا جائے لیکن مجھے اعتراف ہے کہ میرے ساتھی بلاگرز خاص کر اردو بلاگرز سے متاثر ہو کر میں یہ بلاگ شروع کر رہا ہوں۔
5 آراء دي گئيں
ساجد بھائی وہاں پہ مبارک باد کیسے دیں؟ واپسی جواب لکھنے کا آپشن ہی نہیں مل رہا
ہین۔۔۔
کیوں نہیں آپشن۔۔۔آپ کو نظر نہیں آیا کیا؟؟
زبردست ۔۔۔ یہ صفحھ دیکھ کر بہت دل خوش ہوا۔
اردو اور وہ بھی بلاگ میں۔۔۔ واہ واہ۔۔ کمال کر دیا بھائ۔۔
شکریہ جناب۔ آپکا نام پڑھکر مجھے لگا کہ کہیں میں نے غلطی سے اپنا نام اُلٹ کر تبصرہ تو نہیں لکھ دیا۔
اپني رائے ديں