کل، اتوار کے اخبارات میں ٹیلی کمیونیکیشن کے سرکاری سفید ہاتھی ادارہ پی ٹی اے نے ایک اشتہار شائع کیا۔ جس کے بقول “غیرقانونی” اور ان چاہے ایس ایم ایس بھیجنے والوں “اندر” کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ غیر قانونی اور دیگر ایس ایم ایس کونسے ہیں؟ زرا اشتہارا ملاحظہ فرمائیے، اور کچھ پلے پڑے تو مجھے بھی بتائیے
:

7 آراء دي گئيں
میرے خیال میں تو یہ جیسے امریکہ میں ہوتا ہے کہ اشتہاری پیغامات بھیجتے ہیں لوگ صرف اُس پر لاگو ہو سکتا ہے، لیکن پاکستان میں تو ایس ایم ایس وصول کرنے والے کو امریکہ کی طرح چارجز ادا تو نہیں کرنا پڑتے، تو وہ بھی خیر ہی ہے.
سلام
اس اشتہار میں کوئی برائی نہیں. بلکہ اس اشتہار کی پزیرائی ہونی چاہئے. اکثر لوگ موبائل سے بہت تنگ کرتے ہیں. اس قسم کے اقدام کی ایک عرصے سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی.
یہ اشتہار بہت سے صارفین کی درخواستوں کی بناء پر دیا گیا ہے ۔ ایک نمبر سے مجھے آدھی رات کو آگے پیچھے دس بارہ بغیر کسی پیغام کے یا مُہمل پیغام والے ایس ایم ایس آ جاتے تھے جن سے میری نیند خراب ہو جاتی ۔ ان صاحب کو ٹیلیفون کیا تو انہوں نے ماننے سے ہی انکار کر دیا ۔ اس کے علاوہ ایس ایم ایس آتے کہ فوراً ٹیلیفون کریں ۔ سب سے زیادہ گڑبڑ ایک قسم کے ایس ایم ایس نے کی ۔ کسی موبئل فون کمپنی کا نام لکھ کر لکھا ہوتا کہ سالگرہ منا رہی ہے یاسروس پروموشن کر ہی ہے اگر آپ یہ ایس ایم ایس فلاں نمبر پر بھیج دیں گے تو آپ کا اکاؤنٹ بیلنس دوگنا ہو جائے گا ۔ میں نے تو اس کی شکائت کمپنی والوں کو کر دی کیونکہ میں نے بھیجنے والے کی تفصیل کھول کر دیکھ لی تھی ۔ جو وہ ایس ایم ایس آگے بھیج دیتا اس کا اکاؤنٹ صفر ہو جاتا ۔
جہانزیب، بدتمیز اور افتخار انکل…رائے دینے کا بہت بہت شکریہ.
ایک بات تو گارنٹی سے کہی جاسکتی ہے کہ اس پر کوئی عمل نہیں ہونے والا. جیسا کہ ایمی نمبر کی رجسٹریشن کے طریقہ کار سے موبائل چوری پر کوئی فرق نہیں پڑا.
جہانزیب اشتہاری ایس ایم ایس تو صرف متعلقہ موبائل کمپنیوں کے ہی آتے ہیں، جنکا کنکشن آپ استعمال کر رہے ہوں اور مفت ہی آتے ہیں.
بدتمیز، پاکستان میں اکثر سیدھی چیزیں بھی اُلٹا اثر شروع کر دیتی ہیں۔ جیسا ٹیلی نار نے انتہائی کم بیلنس والے صارفین کیلیے “ایک پیسہ ایس ایم ایس” شروع کیا تو ہمارے محترم صارفین نے اس کا استعمال دوسروں کا خرچہ کروانے کیلیے شروع کر دیا۔
افتخار انکل آپ والی بات واقعی سیریس ہے۔ اکثر سادہ لوح صارفین اسیطرح کے جھانسوں میں آکر بیلنس گنوا دیتے ہیں۔
السلام علیکم
اشتہاری میسیج جو کمپنی کی طرف سے آتے ہیں انکو روکنے کا طریقہ درج ذیل ہے
ملٹیمیڈیا میسیج کی سیٹنگز میں جاکر اشتہارات کا آپشن بند کردیں کوئی میسیج نہیں آئے گا
دوسروں کی طرف سے آنے والے کی کوئی گارنٹی نہیں
ایسی کوئی سیٹنگ میرے موبائل میں تو نہیں۔ آپ کس سیل فون کی بات کر رہے ہیں؟
غلطی سے یہ اشتہار تو بن گیا عمل کس نے کرنا ہے ۔پولس کو 100 روپے دو سارے مسلئہ سرے سے ہی ختم ہو جاتا ہے
ہما ری پولس کا تو یہ حال ہے اگر ان کے گھر جاوں تو 50 روپے دو تو یہ کو ک لینے چلے جاتے ہے ۔۔۔ گھر میں کیا ہو جا ئے کو ئی فکر نہیں
اپني رائے ديں