ہاں میں زندہ ہوں اور یہ بھی ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں۔ ![]()
یہ چھوٹی سی تمہید اسلئے کہ شاید کسی نے میری آخری تحریر کی تاریخ دیکھ کر سوچا ہو کہ کافی دنوں سے موصوف غائب ہیں۔ کسی سے مراد اردو ویب سیارہ بھی ہو سکتاہے۔ تو اے میرے پیارے سیارے! عرض ہے کہ ہم اس سارے عرصے کے دوران دو کاموں نے ہمیں الجھائے رکھا، ایک تو غم روزگار۔۔۔جہاں ہمیں نیا پراجیکٹ کچھ ایسا کرنا ہے کہ رومن اردو میں بھیجے گئے ایس ایم ایس کو یونیکوڈ اردو ایس ایم ایس میں تبدیل کر کے بذریعہ اپنے کبوتر(Gateway) منزل تک پہنچانا ہے۔ اب ہم کہاں کے قابل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔جو یہ ساری پروگرامنگ کریں، سو ہمارا حصہ اتنا ہی ہے کہ رومن اور یونیکوڈ الفاظ کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔ خاصا بور اور تھکا دینے والا کام ہے لیکن لگے ہوئے ہیں۔ کسی کے پاس اس قسم کے کام کا کوئی آئیڈیا یا تجربہ ہو تو ثواب دارین کیلیے تبصرے میں کچھ عرض کردیں۔
دوسرے ہمیں جملہ(Joomla) شریف نے آجکل الجھایا ہوا ہے، کچھ نہ کچھ تو ہم نے زیر کر ہی لیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ویسے بھی ہمارا دماغ جتنی تیزی سے کام کرتا ہے لگتا ہے ایک سال تو جملہ جملہ کرتے ہی گزر جائیگا۔
دیگر احوال یہ ہے میرے پیارے سیارے! کہ خیر سے ہم نے اپنی عمر بھر کی غیر مستقل مزاجی کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے اس بلاگ شریف پر موجودہ تحریر کو ملا ١٠٠تحریریں پوری کرلیں ہیں۔ مبارکباد کی کوئی ضرورت نہیں میرے پیارے سیارے۔ یہی دعا ہے تم ہمیشہ ترقی کرو اور ہماری بونگیوں کیلیے دل میں جگہ(سپیس+ بینڈوڈتھ) قائم رکھو۔ اٰمین
میرے پیارے سیارے!
جمعۃ المبارک، 14 مارچ 2008 — بلاگنگ ، عمومی مراسلے
6 آراء دي گئيں
واہ ۔۔۔۔
خوش رہو پاء جی
یہ یونیکوڈ ایس ایم ایس کیا کرنے ہیں؟
جملہ پر دسترس حاصل کرنے سے آسان کیا یہ نہیں ہے کہ بندہ پی ایچ پی یا اے ایس پی ڈاٹ نیٹ سیکھ لے۔ اتنے وقت میں تو آہی جاتی ہے اور پھر اپنی مرضی کے مطابق ویب سائیٹس بنائی جائیں؟
رومن اردو کو یونیکوڈ میں بدلنے کا ہدف ملنے پر مجھے آپ سے ہمدردی ہے کیونکہ رومن اردو کا کوئی سٹینڈرڈ تو ہے ہی نہیں۔ اس طرح تحریری اردو میں تبدیل کیے گئے ایس ایم ایس بھی پڑھنے میں کچھ کچھ مشکل ہوں گے بہر حال رومن اردو سے تو بہتر ہی ہوں گے۔
چپکے چپکے کام کرتے رہا کرو شاباش۔
حرام ہے جو کچھ بتا دو تو ویسے کچھ مجھ سے صلاح مشورہ کر لیتے تو تمہیں رومن سے یونیکوڈ اردو میں ڈھالنے کے لیے پروگرام بنانے کا طریقہ بتا دیتا بلکہ تمہارے ساتھ مل کر نظامی کو بھی ساتھ ملا لیتا اور یہ کام کر لیتے۔ اگر اب بھی ہمت باقی ہے تو اس پر کام ہو سکتا ہے ۔ یہ کام ہم پرل یا پی ایچ پی میں کر سکتے ہیں ، فکر نہ کرو تمہیں نہیں آتی تو کچھ نہ کچھ تمہیں سکھا دوں گا اور کچھ خود بھی سیکھ لوں گا۔
سو پوسٹس پر بہت بہت مبارک مبارک ہو
بنا بنایا سافٹویر سیکھنا بھی مفید رہتا ہے۔ ورڈپریس پر ہی کام کیا جائے گا پی ایچ پی بھی ساتھ سیکھی جاسکتی ہے۔ اس طرح ویب سائٹ بنانا بلکہ کسٹمائز کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
شاکر: یونیکوڈ ایس ایم ایس ہم نے بنا کر آپریٹرز کو پیش کرنے ہیں، اس کے بارے میں، میں زیادہ نہیں بتا سکتا کیونکہ بزنس سیکرٹس کا معاملہ ہے۔
بالکل جی ورڈپریس بہترین چیز ہے، اس سے کافی کچھ میں نے سیکھا، اب جملہ کی باری ہے۔ ایک جگہ میں بھی نہیں ٹکتا۔
عارف: میرا کام صرف الفاظ کا ڈیٹابیس بنانا ہے، باقی کمپنی والے جانیں۔ پہلے ہم ڈیمو دینگے، بات بنی تو آگے بات بڑھے گی۔ ایک بات تو طے ہے کہ میں ضرور پھنس گیا ہوں۔
محب: بزرگوار یہ میرا اپنا نہیں کمپنی کا پراجیکٹ ہے۔ باس شریف نے تو ان افراد سے رابطہ کرنے سے بھی منع کیا ہوا ہے جو پہلے اس قسم کے ڈیسکٹاپ اور ویب ایپلیکیشنز پر کام کر چکے ہیں کیونکہ آپکو پتہ ہے ہمارا کام کمرشل ہوگا۔ دیکھیے کام جاری ہے اگر کوئی صورت نکلی تو۔
100ویں پوسٹ پر میری طرف سے بہت بہت مبارک باد
باقی پراجیکٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا آپ تو جانتے ہیں میری علمی قابلیت
اپني رائے ديں