ونڈوز وسٹا کے گرافکس، ونڈوز ایکس پی میں

ونڈوز وسٹا مجموعی طور پر صارفین پر کچھ خاص تاثر نہ چھوڑ سکی لیکن اس کی تھیمز اور دوسرے گرافکس کو ضرور سراہا گیا۔ ہر ایک ونڈوز وسٹا خریدنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور پاکستان میں اسکا ”نسخہ ہائے وسٹا“ بھی نہیں دستیاب۔ :wink: ۔۔۔۔۔پھر بھی جناب فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ بھی ونڈوز وسٹا کے طرز کے تھیم استعمال کر سکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت۔

تازہ ترین: یہ تمام تھیمز آپ یہاں سے ایک زپ فائل میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تھیمز ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ آپ نے UX Theme MultiPatcher چلا لیا ہے، کیونکہ اسکے بغیر ونڈوز ایکس پی پر آپ نئی تھیمز نہیں چلا سکتے۔ تھیم چلانے کیلیے آپ نے .msstyle ایکسٹینشن والی فائل چلانی ہے اور لیجیے آپ کی تھکی شکل وصورت کی ونڈوز ایکس پی اب نئے رنگ و روپ میں حاضر ہے۔ :eek: تھیمز یہ رہے:

Razor Vista

ڈاؤن لوڈ
VistaVG

ڈاؤن لوڈ
AeroGlass

ڈاؤن لوڈ
اور آخر میں
Best Vista Theme For XP

ڈاؤن لوڈ
واضح رہے کہ یہ صرف تھیم نہیں بلکہ اس میں کچھ اور چیزیں جیسے وسٹا آئیکنز، وژوئل سٹائلز(تھیم کے مختلف انداز)، وسٹا کی مخصوص سائیڈ بار، Winamp کیلیے وسٹا سکن اور وسٹا وال پیر شامل ہیں۔

7 آراء دي گئيں

1 ماوراء بتاريخ: جمعۃ المبارک، 14 ستمبر 2007 بوقت: 3:50 am

ساجد، ونڈو وسٹا استعمال کرنے کے باوجود مجھے معلوم نہیں کہ اس میں کون کون سی تھیمز ہیں۔ شروع میں ان پر نظر دوڑائی تھی اور اب آپ کی پوسٹ پڑھ کر ہی ان کو دیکھا ہے۔ :oops:
شکریہ۔ :lol:

2 پاکستانی بتاريخ: جمعۃ المبارک، 14 ستمبر 2007 بوقت: 11:16 am

خوب ساجد میاں، اچھی تھیم ہیں سب خاص کر آخر والی بہت اچھی ہے۔

3 جانان گل بتاريخ: جمعۃ المبارک، 14 ستمبر 2007 بوقت: 6:26 pm

خوب جناب!

4 شعیب سعید شوبی بتاريخ: پير، 17 ستمبر 2007 بوقت: 12:12 am

ہمارا بھائی تمہارا بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساجد بھائی ساجد بھائی!!! :razz: :razz:
بہت عمدہ ساجد!!!

5 ساجد اقبال بتاريخ: پير، 17 ستمبر 2007 بوقت: 8:55 pm

ارے شوبی کیوں الطاف بھائی کے مریدین سے مرواتے ہیں۔ میں ساجد ہی ٹھیک ہوں۔ :wink:

6 محمد کامران بتاريخ: منگل، 5 فروري 2008 بوقت: 4:11 pm

اسلام علیکم ۔
ساجد بھائی آپ سے گزارش ہے کہ آپ ہم کو تھوڑا تفصیل سے بتاءیں تاکہ ہم آسانی سے تھیم کو اپلائ کر سکھیں۔

7 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 7 فروري 2008 بوقت: 4:18 pm

محمد کامران: اگر آپ وسٹا استعمال کرتے ہیں تو تھیم اپلائی کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ واضح رہے یہ تھیمز ایکس پی میں نہیں چلتیں۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو