وائس آف جرمنی: اردو بلاگنگ کے متعلق پروگرام

وائس آف جرمنی اردو سروس نے حال ہی میں اردو بلاگنگ کے سلسلے میں چند اردو بلاگرز(نیبل، نعمان اور مابدولت) سے بات چیت کی جسے انہوں نے ہفتہ کی شب نوجوانوں کے حوالے سے پروگرام میں پیش کیا(شاید انہیں نبیل کی عمر نہیں پتہ تھی :wink: )۔ اگر آپ پروگرام سننے سے محروم رہ گئے تو فکر کی ضرورت نہیں۔ آپ نیچے پلئیر کے زریعے اس پروگرام کی ریکارڈنگ سن سکتے ہیں، جسمیں نبیل بھائی کی چودھریوں جیسی گفتگو، نعمان کی انضمام الحق جیسی آواز اور میری مریل ٹون میں باتیں سن سکتے ہیں۔ :razz:

[audio:http://www.wirepaq.com/blog/wp-content/uploads/DW-Urdu-Bloggers-%20Interviews.mp3]

(ڈاؤن لوڈ کریں)

اردو بلاگنگ نے کچھوے کی چال سے سہی، لیکن بالآخر خود کو منوانا شروع کر دیا ہے۔ اُمید ہے اس قسم کی کوریج سے مزید لوگ اردو بلاگنگ کیطرف آئینگے۔ میری دُعا اور خواہش ہے کہ اردو بلاگنگ مزید پھلے پھولے۔ نبیل بھائی کا بہت بہت شکریہ جن کی بدولت آج اردو بلاگنگ انٹرنیٹ پر اپنا وجود رکھتی ہے۔

اطلاع: ان دوستوں سے معذرت جنہوں نے اپنے رابطہ نمبر مجھے بھیجے لیکن بوجوہ انہیں پروگرام میں شامل نہ کیا جاسکا۔

متعلقہ: وائس آف امریکہ، پاکستانی بلاگرز کا مذاکرہ

26 آراء دي گئيں

1 میرا پاکستان بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 12:08 pm

اردو بلاگنگ کی ترویج کی کوششوں میں‌آپ کی شمولیت قابل قدر ہے۔امید ہے وائس آف جرمنی پر آپ سمیت دوسرے اردو بلاگرز کی شرکت اردو بلاگنگ کیلیے سود مند ثابت ہوگی۔

2 اجمل بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 2:09 pm

اردو بلاگنگ کیلئے محنت کی گئی ہے اور اس کا نتیجہ بھی اچھا ہے لیکن ابھی کافی محنت کی ضرورت ہے ۔ جہاں تک ذرائع ابلاغ کا تعلق ہے ۔ ان سے رابطہ بھی ضروری ہے کہ عصر حاضر حقیقتوں کا کم اور پروپیگنڈہ کا زیادہ ہے ۔

3 بدتمیز بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 8:10 pm

یہ بہت اچھا ہے۔ ایک طرح سے آپ کی اردو بلاگنگ کی خدمات کا اعتراف ہے۔

4 نعمان بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 9:37 pm

اس کا براہ راست ربط تو بتاؤ؟ کیا میں‌ یہ فائل ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہوں؟ میں‌ نہ تو پروگرام سن سکا اور لگتا ہے ہفتے بھر تک اور نہ سن پاؤنگا کیونکہ سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں‌ مل رہی۔

اردو بلاگنگ ابھی اور بھی اچھی ہوگی جب نبیل کے ٹائنی ایم سی ای، ویب پیڈ، اردو تراجم، تھیمز اور اردو کیلیئے کنفگرڈ ورڈ پریس دستیاب ہوگا۔ جو کہ بہت جلد ہی متوقع ہے۔

5 ساجد اقبال بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 11:02 pm

آراء دینے کیلیے سب بھائیوں، بزرگوں کا بہت بہت شکریہ۔
یقینآ یہ اردو بلاگنگ کیلیے نیک شگون ہے لیکن جہانتک اردو بلاگنگ کی لیے خدمات کی بات ہے تو اس سلسلے میں، میں آپ صاحبان کے سامنے میں طفلِ مکتب ہوں۔ ابھی مجھے اس فیلڈ میں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہی ہوئے ہیں۔ اور افتخار انکل کی بات سے اتفاق کرونگا کہ ابھی ہم نے بہت آگے جانا ہے۔
نعمان: ڈاؤن لوڈ کیلیے ربط بھجواتا ہوں آپکو بذریعہ ای میل۔ مجھے ورڈپریس کے اُردو پیکج کا شدت سے انتظار ہے۔

6 Adnan Siddiqi بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 11:15 pm

ز بر دست یار!
مبا رک ھو!

7 Adnan Siddiqi بتاريخ: پير، 10 ستمبر 2007 بوقت: 11:20 pm

I wish there should be something like that for Urdu as well.

http://www.google.com/transliterate/indic/

8 خاور کھوکھر بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 5:33 am

ہمارا بهی خون شامل ہے گلشن کی آبیاری میں
ہمیں بهی یاد کر لینا گلشن میں جب بہار آئے

9 ظہوراحمد سولنگی بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 11:40 am

بہت خوب!
اردو کو ویب پر مروج کرنے کا صلہ ملا ہے۔ آپ ووئس آف جرمنی والوں کو یہ مشورہ بھی دیں کہ اپنی سائٹ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتے رہیں۔

10 SHUAIB بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 1:05 pm

مبارک ہو

11 احمد بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 4:27 pm

آپ حضرات اپنے بلاگز کو بلاگرز ڈاٹ پی کے پر بھی رجسٹر کروائیں ، اس کے لئے کچھ پینے کی ضرورت نہیں ہے :razz:

12 محب علوی بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 5:31 pm

لاجواب ، یہ خاصی خوشی کی خبر ہے اور یقینا اس سے اردو بلاگران کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

نعمان کی بات سے اتفاق کروں گا کہ ابھی جب نبیل کے ٹائنی ایم سی ای، ویب پیڈ، اور باقی دوستوں کے اردو تراجم، تھیمز اور اردو کیلیئے کنفگرڈ ورڈ پریس دستیاب ہوگا تو زیادہ لوگوں کا رجحان اس طرف ہوگا

13 امن بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 5:45 pm

ساجد بڑا مزا آیا آپ سب کو سن کر۔۔۔۔۔ :mrgreen: پتہ ہے آواز کی کپکپاہٹ بتا رہی تھی کہ کچھ لوگ کنفیوز ہورہے ہیں۔ :razz: لیکن آپ کی آواز تو اچھی خاصی دبنگ ہے۔۔بالکل بھی مریل نہیں تھی۔
باقی اردو بلاگنگ کے متعلق سب نے پہلے ہی اپنی نیک تمنائیں ارسال کردیں۔ :smile:

14 ساجد اقبال بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 6:18 pm

اپنے قیمتی آراء دینے کیلیے سب بہن بھائیوں کا بہت بہت شکریہ۔
عدنان: اس ایپلیکیشن کو اردو ویب پر ڈسکس کرونگا۔ اگر ممکن ہو تو آپ بھی حصہ لیجیے، کیونکہ جہانتک مجھے علم ہے آپ بھی پروگرامنگ سے وابستہ ہیں۔ :?:
خاور: آپکا میک اردو لکھتے ہوئے خانے ڈال دیتا ہے۔ :grin: یقینآ آپ اردو کے مستقل مزاج بلاگرز میں سے ہیں۔ آپ اپنا بلاگ اردو ٹیک پر کیوں نہیں منتقل کر لیتے؟
ظہور احمد سولنگی: یہ خیال مجھے بھی آیا تھا۔ کمپئیر صاحبہ کو ای میل کرنے کا ارادہ کیا لیکن یہ سوچ کر موقوف کر دیا کہ ان کا ویب سائٹ سے کیا تعلق؟
احمد: بلاگرز.pk پر بارہا کوشش کی لیکن شاید انہیں ہمارا لوٹے والے سوال کا جواب نہیں پسند۔ :???:

15 جانان گل بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 7:03 pm

بہت خوب۔ سن کر اور دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ساجد جتنا اعتماد سے آپ بلاگ لکھتے ہیں ریڈیو پر اتنے پر اعتماد کب ہونگے؟ :grin:

16 نصیرحیدر بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 8:02 pm

اسلام علیکم
چلو اسی بہانے نبیل بھائی کی آواز سنے کا موقع تو ملا، یہ یقینا اردو بلاگرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔اب تو میں بھی سوچ رہا ہوں کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر کی بجائے تیتر یا بٹیر میں سے کسی ایک کا انتحاب کر لوں۔

17 امن بتاريخ: منگل، 11 ستمبر 2007 بوقت: 10:35 pm

گل صاحب، ساجد صاحب نے تو بہت پر اعتمادی سے بات کی تھی۔۔؟ :shock:

18 ظہوراحمد سولنگی بتاريخ: بدھ، 12 ستمبر 2007 بوقت: 11:28 am

اگر آپ اس سلسلے (سائٹ( میں سائرہ حسن شیخ سے بات کریں یا میل کریں تو شاید کچھ امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ سائرہ اسی سیکشن کو چلاتی ہیں۔

19 شعیب سعید شوبی بتاريخ: بدھ، 12 ستمبر 2007 بوقت: 8:57 pm

ساجد آپ کی اور نبیل کی باتیں سن کر بہت اچھا لگا۔ زبردست!

20 عبدالرحمٰن بتاريخ: بدھ، 12 ستمبر 2007 بوقت: 9:27 pm

نبیل ، ساجد، نعمان مبارک ہو بھائی ۔۔۔ :smile:

21 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 13 ستمبر 2007 بوقت: 12:42 pm

سب دوستوں کا بہت شکریہ۔
ظہور بھائی میں انہی صاحبہ کو ای میل کرتا ہوں، شاید میری آپکی آواز ان تک پہنچ جائے۔

22 جیہ (پختنہ پیغلہ) بتاريخ: جمعرات، 13 ستمبر 2007 بوقت: 10:14 pm

ساجد بھائی بہت اچھا لگا نبیل بھائ ، نعمان اور آپ کی مریل :lol: آواز سن کر۔ بلاگز کے بارے میں میری معلومات نہ ہونے کے برابر تھیں مگر اب کافی کچھ جان گئی ہوں۔ واقعی اردو کی فروغ کے لئے آپ سب کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

ساجد بھائی آپ پشتو بلاگ کب شروع کر رہے ہیں۔ پشتو کا بھی تو کچھ حق بنتا ہے نا؟

23 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 13 ستمبر 2007 بوقت: 11:34 pm

السلام علیکم،
جیہ آپکو اپنے بلاگ پر رائے دیتے دیکھ کر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی۔ :smile: ۔۔۔ آپکو معلوم ہوگا کہ مجھے صحیح طرح پشتو لکھنی نہیں آتی، اگر آپ دلچسپی لیں تو آپ کیلیے پشتو بلاگ بنا لیں گے۔ فیروز آفریدی صاحب پہلے ہی اپنا بلاگ شروع کر چکے ہیں۔ آپ نے دیکھا؟

24 فیروز بتاريخ: ہفتہ، 15 ستمبر 2007 بوقت: 1:37 am

گرانہ ساجد خانہ۔۔
اوس اوس خبر شوم او چہ ستا دغہ بلاگ مے وکتو نو خوشحال ہم ڈیر شوم۔
ستاسو خبرے مے لہ اوریدلی نہ دی انشااللہ زر بہ ئے واورم۔

زما بلاگ ستاسو او د جانان گل ورور دبے کچہ مینے میوہ دہ گنی زہ چرتہ او بلاگ چرتہ۔۔
تر اوسہ ورتہ اوزگار شوے نہ یم۔۔۔انشااللہ چہ ستاسو غوندے ملگری لرم نو د زڑہ ارمانونہ بہ مے ٹول پورہ شی۔۔
ستا او د جانان کامیابی غواڑم۔
ڈیرہ مننہ
فیروز

25 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 15 ستمبر 2007 بوقت: 6:26 pm

آفریدی صیب، زما بلاگ تہ راتل ڈیر مننہ۔

26 جانان گل بتاريخ: اتوار، 16 ستمبر 2007 بوقت: 5:50 pm

گل صاحب، ساجد صاحب نے تو بہت پر اعتمادی سے بات کی تھی۔۔؟

امن ساجد کو تھوڑا چھیڑ رہا تھا :wink:

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو