السلام علیکم!
شاکر بھائی کے بلاگ کے زریعے معلوم ہوا کہ مرکز فضیلت برائے اردو(مقتدرہ قومی زبان کا ذیلی ادارہ) نے اپنے نستعلیق فونٹ پاک نستعلیق کا بیٹا ورژن جاری کر دیا ہے۔ قارئین کو پتہ ہی ہوگا کہ اردو اور نستعلیق رسم الخط ایک دوسرے کیلیے لازم و ملزوم ہیں۔ سو ہم نے بھی اپنے بلاگ کا
فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے بدل کر پاک نستعلیق کر دیا ہے۔ قارئین یہ فونٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فونٹ کا بہترین نظارہ فائر فاکس براؤزر میں کیا جاسکتا ہے۔ لائف سپارکلز کی محترمہ اسماء مرزا نے پرما لنک یا مستقل ربط کے صحیح نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔ یہ مسئلہ ابھی جوں کا توں ہے اور اسی صفحہ پر موجود بعض مراسلوں میں بھی آرہا ہے۔ کوشش کروں گا یہ مسئلہ پہلی فرصت میں حل کروں۔انشاءاللہ
دوسرے جو قارئین یہ بلاگ تھوڑی بہت باقاعدگی سے پڑھتے ہیں انہوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ کچھ دن پہلے میں نے کچھ مراسلے یا پوسٹس جو شامل کی تھیں وہ اب نہیں رہیں۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ میں نے اپنا ہوسٹنگ سرور بدل لیا ہے۔ آج میں دوبارہ سے وہیں پوسٹس شائع کر رہا ہوں۔
2 آراء دي گئيں
It’s اسماء
تصحیح کا شکریہ۔۔۔آج سے اسماء ہی لکھا اور پڑھا جائےگا۔
اپني رائے ديں