آج میں نے بلاگ پر Rounded –V2-Blue-Edition نامی نئی تھیم نصب کی ہے۔ یہ تھیم میں نے ’’یہ والا بھی ہو سکتا/سکتی ہے‘‘ (www.itcouldbethisone.com) نامی ویب سائٹ سے حاصل کی۔ابھی اردو میں مکمل تبدیل نہیں کی۔جیسے ہی مکمل ہوئی انشاءاللہ اردوویب پر ڈاؤن لوڈ کیلیے رکھ دوں گا(اگر وہ پسند کریں تو)۔ فی الحال تو آپکی قیمتی آراء کی ضرورت ہے کہ یہ تھیم کیسی ہو۔کون سے مسئلے آپ کو اسے دیکھنے میں درپیش آرہے ہیں؟وغیرہ وغیرہ۔۔۔آپکی آراء کاانتظار رہے گا۔
6 آراء دي گئيں
بھائی جی اس کے سائیڈ بار میں لائن سپیسنگ کا مسئلہ لگ رہا ہے دیکھیں ذرا آئکن اوپر نظر آرہے ہیں متن کے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
دوسرے فونٹ سائز اچھا نہیں لگ رہا اسے بڑھائیں کم از کم 14۔
اس کا رنگ بہت ہی ہلکا سا ہے اگر تھوڑا سا مزید نیلا کرلیں یا اس پر متن کا رنگ بدل لیں۔
میری آنکھوں کو کچھ ہونے لگا ہے اسے دیکھ کر ایک چندھیا جانے کاسا احساس۔
دوسرے ویب پیڈ بھی شامل کرلیجیے اس میں۔
کوئی مسئلہ ہوتو میں حاضر ہوں
وسلام
شاکر بھائی آپکی قیمتی رائے کا بہت شکریہ۔آپ کی بتائی ہوئی تبدیلیاں جو بھی کر سکا، کرتا ہوں۔ ویب پیڈ میں آپکی مدد درکار ہوگی۔ دوسرا ابھی اس پر کام جاری ہے۔اُمید ہے جب کام مکمل ہوگا تو یہ بہتر حالت میں آپ کو دکھائی دیگی۔ کل ہی یہ تھیم اپلائی کی ہے۔
بہت اچھا تھیم ہے۔ کھلا کھلا اور خوبصورت۔
جی اب ٹھیک ہے۔
ویب پیڈ تو آپ نے شامل کرلیا ہے اور وہ ٹھیک بھی کام کررہا ہے اور کوئی خدمت ہوتو بتائیے۔ اس کو سمت دائیں سے بائیں کرلیجیے۔اس کے لیے ہیڈر میں تیسری لائن کو اس سے بدل دیں۔
زبردست ہے
Yah it’sa very nice … neat and managed theme … I’ve the same theme on my http://funyetponder.blogspot.com blog ….!!!
Coool!
اپني رائے ديں