زیادہ لمبے عرصے کی بات نہیں ہمیں ڈیجیٹل کیمرے کا شوق چرایا۔ سو اُسی وقت اپنے کمپیوٹر والے دوکاندار سے ایک ڈیجیٹل کیمرہ خرید ڈالا۔ کہنے کو تو وہ ڈیجیٹل کیمرہ تھا لیکن تصویر کی کوالٹی کسی عام اینالاگ(Analog) کیمرے سے بھی گھٹیا تھی۔ سو ہم نے اگلے ہی دن وہ کیمرے دوکاندار کو شکریہ کیساتھ واپس کر دیا۔ اس کے بعد ہم نے ایک دوست کے ساتھ مشترکہ طور پر Nikon کمپنی کا بنایا ہوا کیمرہ لیا، کیمرہ اچھا تھا، لیکن جلد ہی طبیعت بیزار ہوگئی۔ سو اسے دوست کے حوالے کر کے چلتے بنے۔
پچھلے سال کے اواخر میں ہم نے بلاگنگ شروع کی۔ اسی عرصہ کے دوران ہم اردو سیارہ کی وساطت سے کافی بلاگز کےمستقل قاری بن گئے۔ زیادہ تر بلاگز ہم اُردو کے ہی پڑھتے ہیں(کیونکہ انگریزی پڑھنے لکھنے میں ہم زرا ماٹھے واقع ہوئے ہیں)۔ تاہم ہم کچھ انگریزی بلاگ بھی پڑھ لیتے ہیں جیسے پاکستانیات، عدنان اور اسماء مرزا کا بلاگ(جن کے کئی الفاظ ہمارے سر پر سے گزر جاتے ہیں)۔ تمہید زیادہ ہی لمبی ہوگئی تو جناب بلاگوں کا ذکر اسلئے کیا کیونکہ اسماء مرزا، زکریا اور کچھ اور انگریزی بلاگ دیکھ کر ہمارا ڈیجیٹل کیمرے کا شوق پھر زندہ ہو گیا۔جب میں نے ان کے بلاگز پر فلکر(Flickr) اور ڈائرکٹ اپ لوڈنگ کے زریعے ڈالی گئی تصاویر دیکھیں تو ہمارا جوش پھر تازہ ہوگیا۔ نعمان نے ایک دن کسی کار بازار(چوری والی کاروں کا بازار نہیں) سے متعلق تصاویر پوسٹ کیں تو ہمیں غصہ ہی چڑھ گیا، کہ ہمارے پاس کیمرہ نامی چیز کیوں نہیں۔ گو ہمارے موٹرولا L7میں ایک گھٹیا سا کیمرہ ہے تو لیکن وہ ہمارے کام کانہیں۔ سو جناب بحث سمیٹے ہوئے ہم آپ کو خوشخبری دیتے ہیں کہ بالآخر ہم نے اپنے ایک آسٹریلوی دوست(گورے نہیں اپنے دیسی ہی) کی وساطت سے ایک عدد ڈیجیٹل کیمرا خرید ہی لیا۔ آسٹریلیا سے منگوانے کا فائدہ یہ ہوا کہ پاکستان کے مقابلے میں مبلغ 5 ہزار روپے سستا پڑ گیا۔ جی تو ہمارےکیمرے کا نام اور ماڈل ہے:Canon A450

اس کی خصوصیات مندرجہ زیل ہیں:
- 5.0 Megapixel
- Canon 3.2x optical zoom lens
- Super fast DiG!C II Imaging Processor
- 2.0″ LCD Screen
- Movie recording and playback
- Print/Share* button allows easy ‘one push’ printing and downloading of images
20 آراء دي گئيں
بہت بہت مبارک کو. آپ تو میرے ہم شوق نکل آئے.
اللہ مبارک کرے، چلیں اب اچھی اور منفرد تصویریں دیکھنے کو ملیں گی.
استعمال میں کیسا ہے؟ ذرا دکھاؤ تو کیسی تصویریں کھینچتا ہے یہ کیمرہ؟
بدتمیز: یعنی آپکو بھی شوق ہے تصاویر کا۔ بہت خوب!!!آپکے بلاگ میں ایک خرابی ہے یار، اُردو تحاریر آپ تاہوما میں لکھتے ہیں، جو مجھ سے مشکل سے پڑھا جاتا ہے۔
منیر احمد طاہر: بہت شکریہ نیک خواہشات کا۔ منفرد تصویری۔۔۔ہمممم۔۔ !!
اب ٹھیرتی ہے دیکھیے جا کر ’’نظر‘‘ کہاں؟
نعمان: انشاء اللہ جلد ہی پوسٹ کروں گا۔ ویسے آپ سب کیطرح میں بھی ایک الگ ذاتی بلاگ شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں جسمیں ٹیکنالوجی سے متعلق زیادہ فضولیات نہ ہوں۔
کینن فوٹوگرافی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے. میرے والد اور میرا فیورٹ برینڈ. غالبآ 1965 سے ہمارے گھر میں کینن ہی کا راج ہے، لیکن اب ایک اور برینڈ نے کینن کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور وہ ہے سونی. پہلے سونی صرف ٹی وی کے لئے مشہور تھا، اب میں کیمرہ اور کمپیوٹر دونوں سونی کے استعمال کرتا ہوں. لیکن بہر حال سونی کو کینن کی جگہ لینے میں کافی وقت لگے شائد (اگر کبھی لی تو). کینن کی ایسسریز کی رینج سونی یا شائد کسی بھی اور کیمرے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے. چند ٹپس: ڈیجیٹل زوم پر تصاویر مت لیں، اور پکسل کو 3 تک محدود رکھیں جو کہ ایک عام سائز کی تصویر کے لئے کافی ہوتا ہے، ورنہ تصویر کافی میموری لے لیتی ہے کسی بھی میڈیا پر. اور ہاں مبارک باد دینا تو بھول ہی گیا، بہت بہت مبارک!
بہت بہت بہت، شکریہ فیصل بھائی۔ میں انہی چھوٹی موٹی ٹپس کیلیے نیٹ پر تلاش اور اپنے ساتھی بلاگرز سے درخواست کرنا چاہتا تھا، جنہیں ڈیجیٹل کیمرے کا علم ہو۔ اب آپ ہاتھ آ ہی گئے ہیں، تو برائے مہربانی اپنے بلاگ پر اس کے متعلق تحریر لکھیں۔۔۔تاکہ مجھ جیسے بہت سوں کا بھلا ہو۔ ایک سوال کے 3 پکسل پر رکھنے سے تصاویر کا معیار تو متاثر نہیں ہوگا؟؟؟ میموری کی مجھے فکر نہیں، اسکے اپنے 16 ایم بی کارڈ کے علاوہ میرے پاس 1 جی بی کارڈ بھی ہے۔ اور ہاں بیٹری سیل کیلیے بہتر آپشن ہے؟ ریچارج ایبل؟؟؟ ایڈوانس میں شکریہ!
جہانتک کینن کا مارکیٹ میں مقابلے کا تعلق ہے تو میری معلومات کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں سب سے آگے ‘‘نکون(Nikon)’’ ہے۔ پچھلی بار میں نے نکون ہی خریدا تھا اور واقعی زبردست تھا لیکن اسوقت طبیعت اُکتا گئی تھی۔ آپ کی رائے کا بہت شکریہ
شکریہ ساجد، بیٹری کوئی بھی ہو لیکن اسکی طاقت (جو کہ ایم اے ایچ میں ناپی جاتی ہے) کافی ہونی چاییے مثلآ 2300 یا اس سے زیادہ. 3 کا پکسل سائز پاسٹ کارڈ یا اس سے کچھ بڑی تصویر کے لئے کافی ہوتا ہے، عام حالات مثلآ ویب پر ڈلانے کے لئے اتنا ہی کافی ہے لیکن اگر آپ تصاویر کا بڑے سائز میں پرنٹ لینا چاہتے ہیں تو پکسل بڑھا دیں.
ساجد یہ کیمرہ پاکستانی کرنسی میں کتنے تک کا پڑے گا، مجھے بھی ڈیجیٹل کیمرے کا بڑا شوق ہے۔ عام کیمروں سے سخت بیزار ہوں!
شعیب میرے بلاگ پر خوش آمدید۔
پاکستان میں کینن کی قیمتیں مجھے نہیں معلوم کیونکہ یہاں اسلام آباد میں بڑی مشکل سے ملتا ہے۔ نائیکن بھی اچھا برانڈ ہے اور انہی خصوصیات کا حامل کیمرہ میرے اندازے کے مطابق 12ہزار تک مل جائیگا۔
شکریا ساجد آپ کا۔ نائیکن کا کیمرہ واقعی 12 ہزار تک کا ہی ہے۔ میں ابھی تک ڈانواں ڈول ہوں کہ کون سا کیمرہ خریدوں؟۔۔۔۔۔دیکھئے کیا ہوتا ہے؟
نائیکن، سونی اور کینن ان تین کے علاوہ کسی اور کا نہ سوچیے گا۔ بیشک دوسرے کم قیمت ہونگے لیکن معیار میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
اولمپس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ایک نئے استعمال کنندہ کو ان چاروں میں سے کونسے کیمرے کو ترجیح دینی چاہیے؟
اولمپس بجٹ کیمرہ ہے۔ میرا نہیں خیال کہ مذکورہ برانڈز کے مقابلے میں اولمپس تصویر کے معیار کے لحاظ سے بہتر ہوگا۔ اولمپس ، فیوجی فلم اور یاشیکا ڈیجیٹل کیمرہ مارکیٹ میں کوئی خاص تاثر نہیں قائم کر سکے۔
کیمرہ مبارک ہو ساجد بھائی،،،ھماری تصویر کب بناؤگے؟؟؟
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ھمارے گاوں میں بجلی کے کھمبے لگانے والے واپڈا کے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین/ مزدور قریبی سکول میں خیمہ لگا کر رہتے تھے۔ایک دن ان میں سے انکا کوئی فورمین کیمرہ لایا۔۔۔اس زمانے میں 16 تصویروں والی کالی سفید یا شاید نئی نئی کلر فلم 24 والا ڈالتے تھے۔۔۔غریب کا دور تھا اور شوق بڑا مہنگا تھا لہذاجب لوگ تصویرں نکالتے تھے تو ساتھ آہ بھی نکل جاتی تھی ایک اس کی جس کی تصویر اترتی تھی مارے خوشی کے اخ او اہ کو ملا کر کوئی اواز نکل ہی اتی ۔البتہ دوسری آہ سو فیصد سچی اہ ہوتی تھئ ۔کیونکہ وہ کیمرہ مالک کی آہ ھوتی تھی کہ ہر تصویر پر انکی جیب سے خرچہ ھوتا تھا۔۔۔کیونکہ وہ مروت کا مارا تصویر کھینچوانے والوں سے تھوڑی پیسے مانگ سکتا تھا؟
خیر جب کیمرہ اور فلم ایک ھو اور اتروانے والے سنکڑوں تو پھر سچویشن کنٹول سے باھر ہوجاتی تھی۔
فورمین صاحب نے اپنے منظور نظر (اتفاق سے فورمین کا نام یاد ایا منظور تھا)افراد کے فوٹوز لینا شروع کئے تو چند ہی لمحوں بعد ڈالی ہوئی ریل/فلم ختم ہوئی۔اب ہر آدمی فوٹو اتروانے کا شوقین اور لگے فورمین صاحب کی منتیں کرنے کہ میری فوٹو بڑی ضروری ہے کہ تمھاری ہونے والی بھابی کے گھر بیھجوانا ہے۔
فورمین صاحب انتھائی ہوشیار ادمی تھا۔۔سب لوگوں کی فوٹو اتروانا شروع کیا،،،کہاں کہاں مزدوروں اور دوسرے دوستوں کی فرمائیش پر لوگوں کی فوٹو گراپی نہیں کی۔
مجھے اتنا سارا کچھ جس چیز /ایونٹ کے لئے لکھنا تھا وہ ایک لڑکے کا تصویر اتروانے کا انتھائی جنونی شوق تھا جس کے لئے وہ کس کس جگہ نہیں پہنچا۔۔گدہے پر سوار ھوکر تصویر کھنچوائی،دریا میں نھاتے وقت اور آخر کار بجلی کے کھمبے کے اوپر پہنچ کر سیدھا کھڑا ہوا اور تصویر اتروانے کی اخری خواھش کی۔
جب سب لوگ تھک ہار کر کھانا کھانے چلے گئے تو فورمین صاحب زیرلب مسکرا کر میرے کان میں کہنے لگا۔۔کیسا رہا میرا ڈرامہ تصویر کھنچوانےاور خالی فلشیں مارنے کاِ؟۔۔اس میں سے کو بھی یہ خیال نہیں ایا کہ اس کیمرے میں کبھی فلم ختم ھوگی بھی یا پنجابی پشتو فلم کی کلاشنکوف کی طرح ایک لاکھ افراد کو مارکر بھی انکی اندر گولیاں ختم ہونے والی نہیں۔
لو بھئی ساجد ۔۔ہماری بھی ایک تصویر تو اتارلو!!!!
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


بہت خوب فیروز بھائی۔ لیکن یہ تحریر خاصی پرانی ہو چکی ہے۔ اب تو کیمرہ کے ذریعے تصویر اتارنے کی بجائے ہم نے کیمرہ ایک طرف اتار کے رکھ دیا ہے۔
ھماری قسمت
can u please tell me the actual price of that cam.
طارق نذیر صاحب اسکی موجود قیمت میرے اندازے کے مطابق 12 ہزار ہوگی۔ صرف اندازہ ہے، آپ مارکیٹ سے کنفرم کر لیں۔
یہ ایک اردو بلاگ ہے اور آپکی اردو میں دی گئی رائے پسند کی جائیگی۔ اُمید ہے آئندہ خیال رکھیں گے۔
پینٹکس نام کا غالباَ پرانے وقتوں کا کیمرہ ھو مگر جناب اس سے بہتر کیمرہ شاید ہی دستیاب ہو ۔ یاد رھے میں ڈیجیٹل اور دورِ حاضر کے کیمروں کا استعمال سے گریزاں
شاید عمرِ عزیز کی وجہ سے آپ نئی ٹیکنالوجی سے گریزاں ہیں۔
اپني رائے ديں