آج میں کرکٹ بلاگ کے نام سے ایک نئے بلاگ کی شروعات کر رہا ہوں۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ بلاگ کرکٹ کے کھیل کے بارے میں ہے۔ کرکٹ کا کھیل نہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر کاپسندیدہ کھیل ہے۔ اس بلاگ کیلیے میں نے ڈومین کافی عرصہ پہلے خرید تھا لیکن اُردو تھیم اور وقت کی عدم دستیابی کی سب اسے بروقت جاری نہ کر سکا۔ بلاگ کے اجراء کے موقع پر میں نے ایک تحریر لکھی ہے جس میں بلاگ کا مکمل تعارف موجود ہے۔ نئے بلاگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس دفعہ میں اکیلا بلاگ نہیں لکھ رہا بلکہ اس دفعہ میرے ساتھ دو نئے لکھاری بھی ہمراہ ہوں گے۔ اسی مقصد کیلیے ’’ہماری بابت‘‘ نامی صفحے پر میں نے اپنے سمیت دونوں نئے ساتھیوں کا تعارف لکھا ہے۔ اُمید ہے یہ نئی کاوش آپ کو پسند آئیگی۔
میرا نیا بلاگ۔۔۔کرکٹ بلاگ
بدھ، 21 فروري 2007 — عمومی مراسلے
5 آراء دي گئيں
بہت خوب ساجد!
امید ہے کھیل کی دنیا میں آپ کا یہ اردو بلاگ ایک اچھا اضافہ ثابت ہو گا۔
میری طرف سے بہت بہت مبارک باد
آہ بھئی آپ بھی؟ اسوقت ساری قوم کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے، کسی اور موضوع پر بھی لکھیے صاحب۔ کھیلنے کو تو ساری عمر پڑی ہے۔ خیر اب اگر ارادہ کر ہی لیا ہے تو ذرا مختلف لکھیے گا۔ خوش آمدید!
واہ خوشی ہوئی۔
سب دوستو کا بہت شکریہ حوصلہ افزائی کرنے کا۔
بہت بہت مبارک ہو۔
اپني رائے ديں