”بوریت“ بچاؤ

جیسا کہ قدیر کی تحریر سے آپکو معلوم ہو ہی چکا ہوگا کہ پُرمزاح آن لائن اخبار روزنامہ ”بوریت“ کی اشاعت روک دی گئی ہے۔ بقول شارق مستقیم یہ غم روزگار کیوجہ سےکرنا پڑا۔ لیکن میری طرح کئی قارئین ان سے اتفاق نہيں کرینگے۔ میرا سوال ہے کہ کیا شارق غمِ روزگار کے سلسلے میں کالا پانی جارہے ہیں، جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی رسائی نہیں؟؟؟

بوریت سے میرا تعارف سال پہلے ہوا اور تبھی سے میں اسکا مستقل قاری ہوں۔ میری وجہ سے میرے باس سمیت تمام کولیگ اسکی خبروں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ :smile:

لیکن اب جب یہ خبر پڑھی ہے تو حقیقتاً مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ نہ صرف انٹرنیٹ پر تحریری اردو(تصویری نہیں) کا نقصان ہے بلکہ کئی قارئین کیلیےذہنی تفریح کا ایک ذریعہ بھی چلاگیا۔ تحریری اردو کیلیے شارق کی خدمات قابلِ ذکر ہیں، جنمیں اردوسپورٹ انسٹالر، اردو کیبورڈ ٹیوٹر، ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر، اردو جاوا سکرپٹ ایڈیٹر اور دوسری مفید اردو سروسز قابل ذکر ہیں۔

ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے۔۔۔۔”بوریت“ کو واپس لاؤ۔ ورنہ ہم ”بوریت بچاؤ“ تحریک شروع کردینگے۔

3 آراء دي گئيں

1 محمد شاکر عزیز بتاريخ: بدھ، 29 اگست 2007 بوقت: 12:07 pm

بالکل اس کو واپس آنا چاہیے.

2 احمد بتاريخ: بدھ، 29 اگست 2007 بوقت: 12:15 pm

شارق صاحب بظاہر کہیں نئے محاذ کے لئے کمر کس چکے ہیں شائد وقت کی کمی اہم مسئلہ ہے نہ کہ انٹرنیٹ تک رسائی. ایک اور صاحب ہوتے جو ظفر کے نام سے خبریں لگاتے تھے وہ بھی کچھ عرصہ پہلے خاموشی سے داغ مفارقت دے گئے.

3 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 8 ستمبر 2007 بوقت: 10:04 am

کیا کسی دوست کو علم ہے کہ شارق اسوقت کہاں ہیں؟ انکی الوداعی تحریر پر اسوقت گھمسان کا رن پڑا ہوا ہے۔ اسی ہی بند کر دیں، کم از کم۔ :cry:

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو