ورڈپریس ہیلپ شیٹ

اکثر بلاگرز اپنے بلاگ کے سافٹ وئیر یا خاص کر اپنی تھیم سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ سادہ ایچ ٹی ایم ایل تو سمجھ میں آجاتی ہے لیکن پی ایچ پی کے ٹیگز مبتدیوں کے سر کے اوپر سے گزر جاتے ہیں اور بعض اوقات ان پی ایچ پی ٹیگز سے چھیڑ چھاڑ بلاگ سافٹ وئیر یا پھر تھیم کی خرابی پر منتج ہوتی ہے۔WPCANDY ورڈپریس کے متعلق ایک مفید بلاگ ہے۔ اس بلاگ کے مصنف نے ورڈپریس کے متعلق ایک بہت عمدہ ہیلپ شیٹ تیار کی ہے جو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

اس ہیلپ شیٹ کی مدد سے آپ ورڈپریس کے ٹمپلیٹ کی ساخت اور ان میں استعمال ہونے والے پی ایچ پی ٹیگز اور انکے فنکشنز  کے متعلق بخوبی جان سکتے ہیں۔ اس ہیلپ شیٹ کو پڑھنے کے بعد اُمید ہے آپکو تھیم اردوانے میں بھی آسانی رہیگی۔

8 آراء دي گئيں

1 قدیر احمد بتاريخ: پير، 7 اپريل 2008 بوقت: 3:24 pm

ایسی ایک سائیٹ اردو میں بھی ہونی چاہیے ۔

2 جانان گل بتاريخ: جمعرات، 17 اپريل 2008 بوقت: 5:02 pm

یار ساجد میں نے تو مذکورہ فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے لیکن پلے کچھ نہیں پڑا۔ پی ڈی ایف کی ایک فائل ہے باقی کچھ نہیں۔۔ ذرا تفصیل سے تو روشنی ڈالنا

3 نوائے ادب بتاريخ: جمعۃ المبارک، 18 اپريل 2008 بوقت: 9:33 am

السلام علیکم بہت شکریہ لیکن مجھے بھی اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی مہربانی فرما کر کچھ تفصیل بھی بیان کردے شکریہ

4 ساجد اقبال بتاريخ: جمعۃ المبارک، 18 اپريل 2008 بوقت: 12:37 pm

دیکھیے ویسے تو شروع سے ورڈپریس بلاگ ٹمپلیٹ کیلیے مفید ہے لیکن اگر آپ کسی پہلے سے موجود ٹمپلیٹ کو اردوا رہے ہوں اور اس میں موجود پی ایچ پی ٹیگز کو سمجھنا چاہتے ہوں تو بھی یہ ہیلپ شیٹ نہایت مفید ہے۔ آپ اسکی مدد سے ٹمپلیٹ کو مزید کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ جو فنکشنز موجود نہ ہوں وہ بھی شامل کر سکتےہیں اور کوئی مخصوص فنکشن ختم کرنا ہو تو اسکی پہچان بھی اس ہیلپ شیٹ کی بدولت آسان ہے۔ اسکے علاوہ آپ اپنی ٹمپلیٹ فائلز میں یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ہیڈر یا فوٹر یا کمنٹس کہاں شامل ہو رہے ہیں اور اگر چاہیے تو ان میں اپنی مرضی کے فنکشنز اور مرضی کے جگہ پرظاہر کر سکتے ہیں۔

5 ناصر جمال بتاريخ: پير، 21 اپريل 2008 بوقت: 11:12 am

اچھی کوشش ہے۔

6 محب علوی بتاريخ: جمعرات، 8 مئي 2008 بوقت: 7:16 pm

اچھا ہے بھائی تم بھی چیٹر بن گئے ہو :wink:

7 رضوان بتاريخ: پير، 11 اگست 2008 بوقت: 9:23 pm

جناب آپ نے سمجھ لی ہے ہمارے لیے یہی بہت ہے :wink:

8 شکاری بتاريخ: جمعۃ المبارک، 26 ستمبر 2008 بوقت: 2:42 pm

کیا اس کا اردو ترجمہ ہوسکتا ہے ؟

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو