اپنے بلاگ کیلیے تھیمز کے معاملے میں ہم ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے لوکل ویب سرور پر کوئی بیس تھیمیں اسوقت موجود ہیں۔ جب میں کسی ایک تھیم سے اُکتا جاتا ہوں تو کسی اور تھیم کو اُردوانے لگتا ہوں۔ گو پہلے میں مہینے میں بمشکل ایک تھیم ہی اُردوا سکتا تھا لیکن اب اللہ کے فضل سے، میں اُردو ویب کے دوستوں کی بدولت اس کام میں بہت تیز ہو چکا ہوں۔ اسی لئے میں نے اپنا یہ سیریز بنام ’’ایک اُردو (ورڈپریس) تھیم فی ہفتہ‘‘ لانچ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس سیریز کے تحت میں ہر ہفتے ایک اُردو تھیم ڈاؤن لوڈ کیلیے پیش کروں گا۔ اس سلسلہ میں جو پہلی تھیم میں ڈاؤن لوڈ کیلیے رکھ رہا ہوں وہ ہے“typoxp-reloaded-091″یہ تھیم اسوقت میرے بلاگ پر لاگو ہے۔

اُمید ہے یہ تھیم آپکو پسند آئیگی۔ کسی قسم کے بگز کی صورت میں برائے مہربانی رائے کے خانہ کے زریعے مجھے مطلع کیجیے یا آپ ’’رابطہ‘‘ کے صفحے سے بھی مجھے اطلاع دے سکتے ہیں۔ آپکی آراء کا انتطار رہیگا۔ تھیم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے نیچے دیے گئےآئیکن پر کلک کریں:
نوٹ: اس تھیم میں جابجا گوگل کے اشتہاری پروگرام ’’ایڈسینس‘‘ کا استعمال ہوا ہے۔ آپ میری ’’پبلشر آئی ڈی‘‘ کو اپنی والی سے بدل دیں۔ تمام اشتہارات کی فائلیں الگ سے تھیم کے فولڈر میں موجود ہیں۔

14 آراء دي گئيں
بہت اچھی بات ہے، جب سے میں نے اپنا بلاگ شروع کیا ہے تب سے میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ پہلے بلاگر پر ٹمپلیٹ بناؤں اور اب کہ ورڈ پریس پر . لیکن ہر دفعہ یہ ارادہ صرف ارادے سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے،
رائے دینے کا شکریہ جہانزیب بھائی!
تبلیغی جماعت والے بھائی کہتے ہیں کہ ارادہ سے بھی ایک نیکی مل جاتی ہے۔ چلیں وہ تو آپ کے کھاتے میں آ ہی گئی۔ آپ نے اپنے بلاگ کا ایڈریس بدل لیا ہے اور تھیم بھی۔۔بہت مبارک ہو۔ میری تھیم ضرور ٹرائی کیجیے گا، خیر ہے مستقل نہ رکھیںکم از کم اس کی خامیاں ہی بتا دیں۔
ایک خامی تو میں ابھی بتا دیتا ہوں
میرے پاس لینکس میں آپکے تبصروں کا فانٹ دُرست نہیں آتا ہے . آپ کونسا فانٹ استعمال کر رہے ہیں کیونکہ مجھے یہ اردو نسخ میں نظر آتا ہے مگر تھوڑا شکستہ شکستہ سا . اور جہاں تک تھیم استعمال کرنے کا تعلق ہے انشااللہ ضرور استعمال کروں گا. لیکن خامیاں میں نہیں لوگ نکالیں گے جنہیں مشکلات ہوں گی. جیسے میرے پاس پُرانا بلاگ بڑا زبردست نظر آتا ہے لیکن پرسوں میں نے اُسے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر دیکھا تو اُس کی حالت ہی اور ہے .
جہاں تک میرا خیال ہے آپ نے line-height یا letter-spacing کی ویلیو دُرست نہیں رکھی ۔ اگر لائن ہایٹ ہے تو اُس کی مقدار 1.5em کر دیں اور لیٹر سپیسنگ اگر ہے تو اُسے ختم کر دیں ۔
کتنے دنوں سے میں سوچ رہا تھا کہ آپ سے تھیم کی درخواست کروں، اللہ غفور و رحیم ہے آج آپ نے خود یہ موقع فراہم کر دیا. ساجد بھائی مجھے تین کالمی تھیم کی ضرورت ہے، اگر آپ فراہم کر سکیں تو نوازش ہو گی.
السلام علیکم! منیر بھائی. یہ تھیم بھی تین کالمی ہی ہے. اگر کوئی خاص تھیم آپکو پسند ہے تو براہِ مہربانی مجھے بتائیں، تاکہ اگلی دفعہ میں وہیں اُردوا کر ڈاؤن لوڈ کیلیے رکھ دوں. رائے دینے کا شکریہ.
بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے ساجد بھائی.
میرا بھی موڈ بن رہا ہے اس ہفتے ایک تھیم کو اردوانے کا.
اپنے بلاگ کا حلیہ بدلے عرصہ ہوگیا. اب اگر یہ ہوجائے تو…
آپ کی اس تھیم کو میں نے اپلوڈ کر کے چیک کیا ہے، سرچ اور میسیج باکس میں اردو پیڈ کام نہیں کر رہا.
فلحال ان کو دیکھ لیں.
http://themes.wordpress.net/download.php?theme=66
http://themes.wordpress.net/download.php?theme=2252
منیر احمد طاہر بھائی! آپ نے تو کمنٹ سپیمنگ شروع کر دی۔
…آپکی آراء ایک خانے میں مدغم کر رہا ہوں، اُمید ہے برا نہیں منائیں گے۔
آپکی دونوں تھیمز ڈاؤن لوڈ کرلی ہیں۔ انشاء اللہ پہلی فرصت میں ان سے نپٹوں گا۔ پاتھ کا مسئلہ ہوگا اُردو پیڈ کا۔ میں نے تو اچھی طرح چیک کر لیا تھا۔ ابھی آپ کا بلاگ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھولا تو سائیڈ بار نیچے نظر آرہا ہے۔ زرا خبر لیں اس کی۔
یہ آپکے بلاگ پہ تو کافی اچھا لگ رہا ہے، لگے رہیں
پسند کرنے کا شکریہ اسماء!
جناب ! میں بھی کافی عرصے سے یہی سوچ رہا تھا کہ اردو کے فروغ کے لئے کس طرح آگے آوں اور پھر ورڈ پریس استعمال کرنے کے بعد ذہن میں یہ بات آئی کہ کیوں نہ اس کی تھیم اردو میں بنائی جائے جس سے کے اردو تھیم کا ذخیرہ جمع ہو سکے اور اردو داں اس سے فائدہ اٹھا سکیں- جب آپ کی بلاگ دیکھی تو دل خوش ہوگیا - ماشا اللہ بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے- اور میں روزانہ آپ کے بلاگ پر آکر یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ نے کا پوسٹ کیا ہے- خیر میں ایک التجا کروں گا کہ کیوں نہ ایک بلاگ میں آپ ہمیں بھیں ورڈ پریس تھیم کو اردو میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتا دیں جس سے کہ ہم بھی آپ کی قیادت میں اس کام کو آگے بڑھائیں-
التمش رائے دینے کا بہت شکریہ. اُردو کی ترویج کیلیے آپکا جذبہ قابل قدر ہے. تھیمز کو اُردوانے کے بارے میں شاکر بھائی نے کچھ اسباق بلاگ پر پیش کیے تھے جو یہـــاں دیکھے جاسکتے ہیں. اُمید ہے یہ اسباق پڑھ کر آپ تھیم کو اردوانے کاکام باآسانی کرسکیں گے. ایسے ہی اردو کی ترویج کیلیے کوشاں دوستوں کا کارواں اردو محفـــل کے نام سے موجود ہے جہاں آپ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں. شکریہ
[...] خاص فائرفاکس میں پیش آتا ہے۔ اس مسئلہ کیطرف میری توجہ جہانزیب نے دلائی تھی۔ یہ تصویر [...]
اپني رائے ديں