اس ہفتے کی تھیم: ناٹ (سو) فریش1.10

جی حاضر ہیں اس ہفتے کی ورڈ پریس تھیم کے ساتھ۔ اس تھیم کا نام ہے ’’ناٹ(سو) فریش (Not (so) Fresh)۔ چونکہ ناٹ سو فریش تھیم کا ایک عکسزیادہ تر تھیمز بائیں سے دائیں لکھی جانےوالی زبانوں کو مدنظر بنائی جاتی ہیں اس لئے ان کے ڈیزائن اُردوانے کے بعد اکثر اتنے اچھے نہیں لگتے جتنے وہ انگریزی یا کسی اور مغربی زبان کیساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا ہی حال کچھ اس تھیم کا بھی ہوا ہے گو کافی حد تک یہ تھیم اچھی نظر آتی ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ یہ تھیم کسی نستعلیق فونٹ کیساتھ بہتر دکھائی دیتی۔ اگر آپ اسکے موجود فونٹ (اردو نسخ ایشیا ٹائپ) سے مطمئن نہ ہوں تو برائے مہربانی اپنی پسندکے فونٹ سے بدل کر اپنے مشاھدات سے آگاہ کریں۔ باقی جو خامیاں تھیم کے اُردوانے کے سلسلے میں نظر آئیں برائے مہربانی مجھے آراء کے خانے کے زریعے ضرور مطلع کریں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے کلک کریں

3 آراء دي گئيں

1 نبیل بتاريخ: بدھ، 2 مئي 2007 بوقت: 4:16 pm

ساجد، آپ کی ریلیز کردہ تھیمز میں ویب پیڈ کی پاتھ کا مسئلہ ہے۔ میرے پاس اس مسئلے کا حل ہے۔ پلیز اگلی تھیم ابھی ریلیز نہ کریں۔ میں آپ کو اس مسئلے کا حل فراہم کر دوں گا۔

2 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 3 مئي 2007 بوقت: 6:42 am

شکریہ نبیل بھائی!
جلد از جلد مجھے اس مسئلے کے حل سے آگاہ کریں۔ پاکستانی بھائی نے میری ایک تھیم استعمال کی تھی، اُسمیں بھی یہی مسئلہ آرہا تھا۔ آپکا مشکور ہوں گا۔

3 شاکرالقادري بتاريخ: پير، 4 جون 2007 بوقت: 9:51 pm

ساجد بھائي
ميں نے يہ تھيم انسٹال کي تو اس کا حليہ ہي بدل گيا
ذرا ملاحظہ کر يں اور ديکھين کيا مسئلہ ہے
http://www.alqlm.org/blog
سيد شاکر القادري

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو