آپ کیلیے 6 خوبصورت (ورڈپریس) بلاگ تھیمز

ورڈپریس میں دیگر خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایک خوبی مفت اور کثیر تعداد میں موجود تھیمز کی ہے۔  یہ تھیمز نہ صرف استعمال کرنے میں آسان ہوتی ہیں بلکہ ان کو اپنی سہولت کیلیے اپنی مرضی کی شکل دینا بھی انتہائی آسان ہے۔ حتٰی کہ تھیم کو آپ اپنی مقامی زبان میں بھی مقامیا سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ میرے بلاگ پر تھیم مکمل طور پر اُردو میں دیکھ رہے ہیں۔ اُردو میں تھیم کو تبدیل کرنے کیلئے شاکر بھائی نے کچھ مفید اسباق تحریر کیے تھے جو آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اب آپ آتے ہیں تھیمز کیطرف:

Theme Leia

Freshy 1.0

Fresh theme

Redoable 1.0

Not so(Fresh)

Fall Season

5 آراء دي گئيں

1 جہانزیب بتاريخ: منگل، 10 اپريل 2007 بوقت: 5:40 am

ساجد بھائی بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا شکریہ، میں اپنا بلاگ بھی ہوسٹ کروانے کا سوچ رہا ہوں، روز روز کی تبدیلی سے تنگ آ گیا ہوں، پھر آپ کے مقامیائے سانچے جانچنے کا موقع ملے گا .

2 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 12 اپريل 2007 بوقت: 10:20 am

جہانزیب آپکا بھی شکریہ کہ ہمارے لولے لنگڑے بلاگ کیلیے وقت نکالا۔ ویسے میں نے جو اوپر تھیمز دی ہیں وہ ابھی اُردو میں نہیں مقامیائی گئیں۔ البتہ جوتھیمز بذاتِ خود میں نے اُردو میں مقامیا کر اب تک استعمال کی ہیں، وہ آپ کیلیے حاضر ہیں۔ کسی وقت بھی طلب فرمالیں، لیکن ہماری غلطیوں سے ناراض نہ ہوئیے گا۔ :)

3 نواز بتاريخ: بدھ، 5 دسمبر 2007 بوقت: 2:17 pm

تھیم بڑی خوب صورت ہے خاص کر فال سیزن بہت اچھی ہے

4 رند بتاريخ: منگل، 11 مارچ 2008 بوقت: 11:23 pm

اسلام علیکم
محترم بھائی آپ کا بلاگ پڑھ کر تو میں حیران رہ گیا کیا زبردست معلومات فراہم کیں ہیں آپ نے بھائی بہت خوب آپ تو کمپیوٹر کے بڑے ماہر نکلے جناب ویسے آپ کے بلاگ کا پتہ مجھے یوں لگا کہ میں نے اپنے بلاگ کے لیے اردو ٹیک ڈاٹ کام سے ایک تھیم ڈاؤن لوڈ کیا جس کو خوشک قسمتی سے آپ کے دست مبارک لگے ہوئے تھے اس لیے بندہ سیدھا ادھر پہنچ گیا اور دوست بھائی کا جو لنک آپ نے دیا ادھر کچھ بھی نہیں ہے انھوں نے اردو کوڈر پہ اپنا بلاگ بنایا ہے لیکن میرے خیال میں ادھر انھوں نے اس کے متعلق کچھ نہیں لکھا ویسے اگر مندرجہ بلا تھیمز کو اردو میں ڈھالا جاچکا ہے تو پلیز وہی فراہم کردیں عین نوازش ہوگی سارے نہیں تو Theme Leia والا پہلا ہی فراہم کردیں بہت اچھا ہے شکریہ وسلام :mrgreen:

5 ساجداقبال بتاريخ: جمعۃ المبارک، 14 مارچ 2008 بوقت: 3:56 pm

شکریہ رند بھائی۔ چلیں کسی بہانے تو آپ ہمارے بلاگ پر تشریف لائے۔ :lol: آپ کی مطلوبہ تھیم قدیر بھائی نے اردوائی تھی جو آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اردو بلاگ پڑھنے کیلیے آپ کو اردو ویب سیارہ اور اردو ٹیک وینس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو