عام صارفین کیلیے موجود خدمتگار نظاموں (Operating Systems) میں ونڈوز وسٹا کیلیے ہارڈوئیر ضروریات سب سے زیادہ ہیں۔ بھاری بھر کم گرافکس کے علاوہ اس میں ایک مسئلہ غیر تصدیق شدہ (Unsigned) ڈرائیورز کی انسٹالیشن نہ ہونا ہے۔ انہی مسائل کے حل کی لیے وی لائٹ یا وسٹا لائٹ (Vista Lite)ایک عمدہ سافٹ ویر ہے۔ اس کی بنیادی خصوصیات یہ ہیں:
- ونڈوز کے ناپسندیدہ فیچرز سے نجات
- ڈرائیورز کی انسٹالیشن سے متعلق مسائل کا خاتمہ
- ونڈوزوسٹا کی انسٹالیشن سی ڈیز کو ایک امیج فائل(iso) میں مدغم (merge) یا تقسیم (split)کریں
- ونڈوز کی پرفارمنس بہتر کرنے کیلیےمختلف ٹوٹکے(tweaks) آزمائیں
- بوٹ ایبل سی ڈیز اور ڈی۔وی۔ڈیز بنائیں
ونڈوز ایکس پی کیلیے اسی قسم سافٹ ویر اس کمپنی نے تیار کیا تھا جو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
لائسنس کی قسم: فری وئیر
قیمت: مفت
مطلوبہ آپریٹنگ سسٹم: ونڈوزوسٹا (کوئی بھی ورژن)
سائز: 900کلوبائٹ
ڈاؤنلوڈ کا ربط: یہاں کلک کریں
سکرین شاٹس:


2 آراء دي گئيں
میرے روزنامچہ کی زیارت کا شکریہ ۔
میں کئی بار آپ کے اس روزنامچہ پر حاضری دے چکا ہوں مگر کچھ لکھا اسلئے نہیں کہ میں میں چیزیں اُتارنے میں بڑا محتاط ہو چکا ہوں ۔ آپ اللہ کے فضل سے اچھا کام کر رہے ہیں ۔ اللہ جزائے خیر دے ۔
سلام افتخار انکل! آپ کی زرہ نوازی ہے جو میری نالائقی بھری تحریریں پڑھ لیتے ہیں۔
اپني رائے ديں