آج کا ڈاؤن لوڈ : وسٹا ٹرانسفارم پیک6 (Vista Transform Pack)

ونڈوز وسٹا کا لوگواگر آپ ونڈوز ایکس پی پر رہتے ہوئے ونڈوز وسٹا کی طرح انٹرفیس چاہتے ہیں، تو یہ پروگرام آپ کیلیے ہے۔ یہ پروگرام تھیم، آئیکن، ڈاکنگ بار(Docking Bar) اور نئے انداز کی گھڑیال کے ساتھ آپ کی ایکس پی ونڈوز کو وسٹا کا احساس اور انداز دیتا ہے۔ اس کی انسٹالیشن عام صارف کیلیے پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ لہٰذا انسٹالیشن کرتے وقت تمام نمودار ہونے والی ونڈوز غور سے پڑھیں اور مناسب آپشن منتخب کریں۔ احتیاطً یہ پروگرام انسٹالیشن سے پہلے ونڈوز ری سٹور پوائنٹ (Windows Restore Point) بنا لیتا ہے تاکہ بعد میں کسی قسم کی خرابی کی صورت میں آپ کو ونڈوز سے ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔

لائسنس کی قسم: فری وئیر

قیمت: مفت

مطلوبہ آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز ایکس پی

سائز:30.2 میگابائٹ

ڈاؤنلوڈ کا ربط: یہاں کلک کریں

3 آراء دي گئيں

1 منیراحمدطاہر بتاريخ: پير، 12 فروري 2007 بوقت: 6:37 pm

زبردست شیئرنگ ہے۔ شکریہ

2 بدتمیز بتاريخ: منگل، 13 فروري 2007 بوقت: 4:47 am

سلام
ڈاؤنلوڈ سایز دیتے وقت اس کو میگا بایٹ میں کنورٹ کر دیا کریں۔ پڑھنے والوں کے لیے آسانی ہو جاے گی۔

3 ساجد اقبال بتاريخ: منگل، 13 فروري 2007 بوقت: 9:08 am

منیر احمد بھائی: پسند کرنے کا شکریہ۔
بدتمیز بھائی: آپ کی تجویز سر آنکھوں پر۔۔۔آئندہ ایسا ہی لکھا اور پڑھا جائیگا۔ بلکہ اس تحریر میں بھی تبدیل کیے دیتا ہوں۔ :)

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو