بلاگرز حضرات کیلیے ورڈپریس کے ورژن 2.1کی ریلیز سے پہلے اُردو بلاگرز اور اردو کمپیوٹنگ سے وابستہ حضرات کیلیے ایک بڑی خبرپاک نستعلیق فانٹ کے ورژن 1.1کی ریلیز تھی۔ پاک نستعلیق کے متعلق بتاتے چلیں کہ یہ مقتدرہ قومی زبان کی ذیلی شاخ مرکزفضیلت برائے اُردو کے محسن حجازی صاحب کی کاوش ہے۔شاید بعض دوستوں کو معلوم ہو کہ اس سے پہلے بھی فاسٹ یونیورسٹی کے ایک پراجیکٹ کرلپ کے زیراہتمام نفیس نستعلیق نامی ایک فانٹ تیار کیا گیا تھا لیکن اپنے بڑے سائز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اس کی اثرپذیری صفر ہے۔ پاک نستعلیق اس وقت واحد فانٹ ہے جو بیک وقت ڈیسکٹاپ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ ، دونوں جگہ قابل استعمال ہے اور رفتہ رفتہ دونوں جگہ مقبول بھی ہو رہا ہے۔پاک نستعلیق کے متعلق سیرحاصل گفتگو اور دوسرے نستعلیق فانٹس سے اس کا تقابلی جائزہ آپ اُردو ویب کی چوپال پر پڑھ سکتے ہیں۔ سرِدست میں آپ کو اردو ویب بلاگ پر شائع کیے گئے نئے ورژن کے ریلیز نوٹس پیش کرتا ہوں:
پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔
پاک نستعلیق بی ٹا ریلیز 1.10 میں مندرجہ ذیل عوامل میں بہتری کی گئی۔ خطوط وحدانی کا حجم متن کی مناسبت سے کر دیا گیا۔
حمزہ ء کا حجم متن کی مناسبت سے کر دیا گیا۔
بین الحروف وقفہ بڑھا دیا گیا ہے۔
نستعلیق کو اب بولڈ یا اٹالک نہیں کیا جا سکتا۔
ح کی ایک ابتدائی شکل حم حی، حھ، والی بدل دی گئی۔
ق اور و کے لیے علیحدہ ح کی شکل ڈال دی گئی ہے جیسے کہ حق اور جو۔
اللہ، صلی اللہ اور دیگر ترسیمہ جات ڈال دیے گئے ہیں۔
ب کی ر کے ساتھ جڑنے والی درمیانی شکل بدل دی گئی ہے جیسے کہ تیرے کیڑا میں۔
ب کی شکل الف، ک، گ، ل والی بدل دی گئی ہے۔ با بل بک بد وغیرہ۔
ر کی ایک اختتامی شکل بدل دی گئی ہے۔
ب کی ایک درمیانی شکل بدل دی گئی ہے۔
ل کی ایک درمیانی شکل لم بلی بلم بدل دی گئی ہے۔
م کی ایک درمیانی شکل بما شما والی بدل دی گئی ہے۔
ہ کی اختتامی شکل بدل دی گئی ہے۔ جیسے کہ بہ قلفہ وغیرہ میں۔
پاک نستعلیق میں نئی خصوصیات کی بدولت آپ اب چھوٹے سائز میں بھی باآسانی اس فانٹ میں لکھی گئی تحریر پڑھ سکتے ہیں۔ اس کا ایک چھوٹا سامظاہرہ آپ اس سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں:

پاک نستعلیق کا نیا ورژن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔(مستقبل میں ہونے والی ریلیزبھی یہاں سے دستیاب ہوں گی، اگلی ریلیز کی تاریخ اردو ویب بلاگ کے مطابق 23مارچ2007ہے)۔ میری ذاتی طور پر تمام اُردو بلاگر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے بلاگز پر پاک نستعلیق کے استعمال کو فروغ دیں۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ ابھی اس فانٹ میں کچھ مسائل ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاک نستعلیق ایک مکمل فانٹ کی صورت میں سامنے آئیگا۔
4 آراء دي گئيں
This was good and very informatory post
بھائی زندہ باد
نفیس نستعلیق دراصل فاسٹ یونی ورسٹی کا پروجیکٹ ہے۔ اس کا جامعہ کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
امانت علی گوہر بھائی تصحیح کا شکریہ۔
اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ پاک نستعلیق کمپیوٹرکی دنیا میں ایک انقلابی مرحلہ ھے۔یہ انتہائی تیزرفتاری سے انٹرنیٹ میں بھی استعمال ہوتا ہے ،
ابھی تک جتنے بھی اردوفونٹ تیارکئے گئے ہیں ان کے مقابلے میں اس کی کارکردگی نہایت اعلی پائے کی ہے۔محسن حجازی صاحب کا جتنابھی شکریہ اداکیا جائے وہ کم ہے ۔درحقیقت
ان کا شکریہ اداکرنے کا حق ادا ہوہی نہيں سکتا۔ابھی اس فونٹ میں کئی خامیاں ہیں۔ان کے دورکرنے کاسب سے بہترطریقہ یہ ہے کہ سب دوست اس فونٹ کو استعمال کریں۔اور جوجوخامی انہيں نظرآئے وہ اسے نوٹ کریں اور محسن حجازی صاحب کومیل کریں۔سب سے بڑی کمی تو اس میں اعراب کی ہے مائیکروسافٹ کا ترتیب دیا ہوا کی بورڈ جو انتہائی سرعت سے اردو ٹائپ کرنے کی صلاحیت رکھتااس میں اعراب ڈالنے کا مسئلہ سردست حل طلب ہے۔ باقی بھی موجود کمیاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہوتی چلی جائیں گی لیکن یہ تبھی ممکن ہوسکے گا جب سب دوست مل کران کی نشاندہی کریں گے۔اس کے اگلے ورشن کے لئے جوتاریح حجازی صاحب اپنے ذہن میں مقررکی ہوئی تھی اسے گزرے ہوئے بھی پونے دوسال ہونے کو آرھے ھیں۔تاہم امید پردنیا قائم ہے۔ والسلام ۔ڈاکٹرمظفراحمد پال
اپني رائے ديں