یہ وہ سوال ہے جو اکثر آج کل سننے کو ملتا ہے۔ میرے بلاگ کی آرا ء میں بھی کئی دوست ایسا یا اس سے ملتا جلتا سوال کرتے ہیں۔ یہ تحریر میں اس مقصد کیلیے لکھ رہا ہوں کہ شاید آپ کیلیے کار آمد ہو۔ میں ساری تفسصیلات وقت کی کمی کیوجہ سے لکھنے سے قاصر ہو لیکن میں مختلف روابط کے زریعے کوشش کروں گا کہ آپ بلاگنگ کرنے سے کسی نہ کسی حد تک واقفیت پیدا کرلیں۔ میں اس بات کو تصور کرتے ہوئے لکھوں گا کہ آپ میری طرح گزارہ لائق انگریزی سے واقف ہوں گے۔ تو چلیے اللہ کا نام لیکر شروع کرتے ہیں۔
بلاگنگ کو اگر ہم زمروں میں تقسیم کریں تو ہمارے سامنے دو زمرے آتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں ہم دو طریقے سے بلاگنگ کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلا اور نئے
بلاگنگ کرنے والوں کیلیے مناسب طریقہ کسی مشہور بلاگنگ سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر بلاگ لکھنا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے مشہور دو سروسز ہیں۔ گوگل کا بلاگر یا بلاگ سپاٹ اور ورڈپریس۔ ان دونوں پر بلاگنگ شروع کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ بالکل اسی طرح، جس طرح آپ کوئی ای میل اکاؤنٹ بناتے وقت فارم پُر کرتے ہیں، یونہی آپ ان دونوں سائٹس پر اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں اور بلاگنگ شروع کرتے ہیں۔ ہر اکاؤنٹ کا ’’ڈیش بورڈ‘‘ کے نام سے اپنا کنٹرول پینل ہوتا ہے۔ جہاں سے آپ اپنے بلاگ پر تحریر لکھ سکتے ہیں اسے مدون کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنا پاس ورڈ اور پروفائل وغیرہ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں سائٹس آپ کو ذیلی ڈومین یعنی سب ڈومین(Sub Domain) مہیا کرتی ہیں جو کے آپ کی بلاگ تک رسائی کیلیے پتہ ہوتا ہے۔یہ سب ڈومین اس طرح کا ہوتا ہے۔ مثلاً http://sajid.blogspot.comیا http://sajid.wordpress.com ۔۔۔اس پتہ کے زریعے آپ خود اور دوسرے تمام لوگ آپ کا بلاگ دیکھنے کے قابل ہوں گے۔ رہی بات کہ ان سائٹس پر بلاگ لکھی کیسے جاتی ہے۔ اس کیلیے ان دونوں سائٹس پر آسان گائیڈز موجود ہیں۔ ورڈ پریس کی گائیڈ آپ یہاں اور بلاگ سپاٹ کی یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ یہ بھی پوچھنا ضروری سمجھیں گے کہ ان دونوں میں بہتر کونسی سروس ہے۔ مجھے ذاتی طور پر ورڈپریس پسند ہے۔ چونکہ بلاگ سپاٹ پر پاکستان میں پابندی عائد ہے اور اس پر بنایا گیا بلاگ پراکسی کے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا ، اسلئے پاکستانیوں کی پہلی ترجیح آجکل ورڈپریس ہی ہے۔ ورڈ پریس پر بلاگ بنانے کے سلسلے میں یہ ویڈیو آپ کیلیے مفید رہیگی:
بلاگنگ کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس اپنی ویب ہوسٹنگ ہے یا آپ کوئی مفت ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہوں تو اس پر ورڈپریس یا کوئی دوسری بلاگنگ سروس اپ لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔ اس قسم کی بلاگنگ آجکل بہت مقبول ہے اور اس مقصد کیلیے ورڈپریس سب سے بہترین بلاگنگ سافٹ ویر ہے۔ اس بارے میں ایک مکمل اُردو گائیڈ خوش قسمتی سے شاکر بھائی نے تحریر کی تھی، جو قسط وار انہوں نے شائع کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ گائیڈ فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کیلیے ہے لیکن پروفیشنل ہوسٹنگ کیلیے بھی یہ کار آمد ہے۔ قسط وار اس گائیڈ کی ترتیب کچھ یوں ہے:
فری ہوسٹ پر ورڈپریس کی تنصیب(پہلا سبق)
فری ہوسٹ پر ورڈپریس کی تنصیب(دوسرا سبق)
فری ہوسٹ پر ورڈپریس کی تنصیب(تیسراسبق)
فری ہوسٹ پر ورڈپریس کی تنصیب(چوتھاسبق)
اُمید ہے آپ ان روابط کا مطالعہ اور استعمال کرکے بلاگنگ سے کسی حد تک واقف ہو چکے ہوں گے۔ پھر بھی آپ کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو آراء میں ضرور تحریر کریں۔
6 آراء دي گئيں
واہ۔
اچھا لکھا۔
اور میرا ربط دینے کا شکریہ
وسلام
خوب ساجد بھائی!
بلاگ کے بارے میں اچھی معلومات شیئر کی ہیں۔ نئے دوستوں کو بہت فائدہ ہو گا اس سے۔
شکریہ
شاکر بھائی: پسند کرنے کا شکریہ۔ روابط مہیا کرنے کیلیے تو آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
منیربھائی: آپ کی زرہ نوازی ہے۔
Assalam o Alykum wr wk,Very nice information ,Thank you dear , Allah give you more………, Allah hafiz, Umer Daraz Lhr
وعلیکم السلام!
عمردراز بھائی! یہ ٹیوٹوریل اُمید ہے آپ کیلیے مددگار ثابت ہوا ہوگا۔ دُعاؤں کا بہت شکریہ! بلاگنگ سائٹس کی گائیڈز کے روابط دینا بھول گیا تھا وہ اب ٹھیک کر دی ہیں۔ ایک دفعہ پھرآپ کی قیمتی آراء کا بہت شکریہ!
wah gee wah
good work in urdu
اپني رائے ديں