تحارير برائے: جنوري 2008 ...
اتوار، 20 جنوري 2008 — مائیکروسافٹ ، ٹپس/ ٹرکس
آپ پاکستانی ہیں؟ میں 99 فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ اس وقت ونڈوز خدمتگار نظام(Operating System) استعمال کر رہے، تو یہ چوری شدہ نسخہ ہو گا۔اگر آپ ونڈوز اپ ڈیٹس یا دوسرے مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیرز ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتے رہتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ کا پالا مائیکروسافٹ ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج نامی مصیبت سے پڑ جائے، جسکے انسٹال ہونے کے بعد اس قسم کے پیغامات آپکو تنگ کرنے لگیں گے:
اس کا پہلا حل تو یہ ہے کہ آپ ونڈوز استعمال کریں ہی نہ، لینکس استعمال کریں۔ پھر بھی آپ بضد ہیں تو حل بتائے دیتا ہوں:
1۔ Run میں جا کر System32 لکھیں۔ آپکے سامنے System32 فولڈر کُھل جائیگا۔
2۔ WgaLogon.dll نامی فائل پر آئیں۔
3۔ اوپر فولڈر ونڈوز میں Tools > Options پر جائیں اور View ٹیب میں Hide extensions for know file types سے چیک ہٹا کر اوکے کردیں۔
4۔ اب WgaLogon.dll کے نام کو WgaLogon.dll.bak سے بدل دیں۔
5۔ فولڈر میں کہیں رائٹ کلک کر کے New میں جائیں اور Tex Document بنا کر اسکا نام WgaLogon.dll رکھ لیں۔ نام یا ایکسٹینشن بدلتے جہاں بھی ونڈوز کوئی پیغام دے اسے اوکے کرتے جائیں۔
6۔اسی فولڈ میں WgaTray.exe نامی ایک پروگرام ہوگا، اسے کلک کرکے منتخب کریں ٹاسک مینجر کھولیں(ctrl+alt+del سے)۔ پراسسز(Processes) میں جاکر WgaTray.exe کو بند کر دیں اور اسی فولڈر میں موجود WgaTray.exe کو جلدی سے ڈیلیٹ کر دیں۔اگر آپ نے وقفہ دیا تو یہ پروگرام پھر سے چل پڑیگا اور فولڈر میں موجود پروگرام فائل حذف نہیں ہوگی۔ اسلئےیہاں سرعت سے حذف کرنا لازمی ہے۔
لیجیے اُمید ہے اب WGA کے پیغامات آپ کے کام میں دخل انداز نہیں ہونگے۔ یاد رکھیے اس طریقے سے آپکی ونڈوز اصل نہیں ہوجاتی۔
9 آراء
اتوار، 20 جنوري 2008 — آزاد مصدر ، ٹپس/ ٹرکس
تقریباً سب براؤزرز میں جب آپ کسی فارم میں پاس ورڈ پُر کر کے بھیجتے ہیں، تو وہ آپکو پیغام دیتے ہیں کہ کیا آپ اس فارم میں پاسورڈ اور دیگر معلومات کو اگلی دفعہ آسانی سے پُر کرنے کیلے محفوظ کرنا چاہتے ہیں؟
فائرفاکس میں بھی یہ چیز موجود ہے اور اسمیں اچھی بات یہ ہے کہ آپکے جتنے بھی پاسورڈ محفوظ ہیں، انہیں آپ ایک ماسٹر پاسورڈ کے ذریعے تحفظ دے سکتے ہیں، تاکہ ہر ایرا غیرا آپکے پاسورڈ استعمال کرکے آپکے اکاؤنٹس نہ استعمال کر سکے۔ لیکن اگر ماسٹر پاس ورڈ اگر بھول جاتے تو؟؟؟ یہی حال میرا بھی ہوا، ماسٹر پاس ورڈ لگانے کے ۳۰ منٹ بعد مجھے یاد نہیں رہا کہ کونسا پاس ورڈ دیا تھا۔ اب میں یہ چاہتا ہوں کہ بھلے محفوظ شدہ پاسورڈز جائیں بھاڑ میں لیکن میں دوبارہ سے پاس ورڈ محفوظ کرنے کے قابل ہو سکوں(ماسٹر پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں آپ مزید پاس ورڈز فائرفاکس میں محفوظ نہیں کر سکتے)۔ تو جناب اس کا حل جو مجھے تلاش کے بعد جو معلوم ہوا ہے وہ یہ کہ فائرفاکس کھول کر ایڈریس بار میں یہ لکھیں:
chrome://pippki/content/resetpassword.xul
اگلی سکرین میں آپ سے پوچھا جائیگا کہ ماسٹر پاس ورڈ صاف کرنے کی صورت میں آپ کے محفوظ پاس ورڈ اور دوسری تمام معلومات فائرفاکس بھُلا دیگا، اگر آپ متفق ہیں تو Reset کا بٹن دبا دیں۔ لیجیے اب آپکا ماسٹر پاس ورڈ ختم ہو چکا۔ اب دوبارہ اگر ماسٹر پاس ورڈ دینا بھی ہے تو یاد رہنے والا پاس ورڈ دیں۔ اور ہاں محفوظ پاس ورڈز اور دوسری معلومات صرف شارٹ کٹ کی سے دینے کیلیے یہ ایڈ آن ضرور آزمائیے۔
1 رائے
ہفتہ، 19 جنوري 2008 — بلاگنگ ، ٹپس/ ٹرکس ، ڈاؤن لوڈز
فرض کیجیے آپ نے دو سال تک اپنے بلاگ پر تحاریر لکھیں، تحاریر کیلیے مناسب زمرے بنائے، اسیطرح آپکے بلاگ پر اچھی خاصی تعداد میں تبصرے ہوئے۔۔۔لیکن ایک دن آیا اور آپ کی ہوسٹنگ میں کسی خرابی یا کسی ہیکر کی کارستانی یا آپکی اپنی بیوقوفی کیوجہ سے آپکے بلاگ کا سارا ڈیٹابیس اُڑ گیا۔۔تو۔۔یقیناً آپ سر پیٹنے بیٹھ جائینگے(خودکشی اتنا سستا آپشن نہیں
)۔
تو کیوں نہ اس دن کے آنے سے پہلے ہم اپنے بلاگ کے ڈیٹابیس کا وقفہ وقفہ سے بیک اپ لے کر اپنے پاس یا پھر کسی آن لائن سٹوریج میں محفوظ کرلیں؟ بات تو اچھی ہے لیکن اگر آپ میری طرح سست الوجود ہیں یا آپ کے بلاگ ڈیٹابیس تک آپکو رسائی نہیں۔۔۔۔تو؟ تو جناب اسکا حل “ورڈپریس ڈیٹابیس بیک اپ” (WP-DB-BACKUP) نامی پلگ ان ہے۔ یہ پلگ ان آپکے ورڈپریس ڈیٹا بیس میں موجود تمام ٹیبلز کا بیک اپ بنا کر اپنے پی سی پر ڈاؤن لوڈ کرنے، اپکے ویب ہوسٹ پر محفوظ کرنے یا آپکو بیک اپ ای میل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کوئی پلگ ان ایسا استعمال کر رہے ہیں جو ورڈپریس ڈیٹابیس میں اپنے لئے الگ سے ٹیبلز بناتا ہے تو آپ اس پلگ ان کی مدد سے ان کو بھی بیک اپ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہاں سے پلگ ان ڈاؤن لوڈ کریں، فعال کر کے Manage اور پھر Backup مینو پر جائیں اپنی سہولت کے حساب سے آپشن منتخب کریں اور لیجیے آپ کا ڈیٹابیس بیک مکمل۔ ڈیٹابیس بیک اپ کیلیے آپ میرے اس ٹیوٹوریل سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بیک اپ ری سٹور کرنے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو مستقل ربط کی ساخت اپ ڈیٹ کرلیں۔ ذاتی طور پر مجھے ای میل بیک اپ پسند ہے ویسے بھی 6 جی بی جی میل کے ہوتے ہوئے سائز کی کسے پرواہ ہے۔
8 آراء
جمعرات، 17 جنوري 2008 — انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، خبرنامہ
آپ میں سے کئی ایک ٹیکنوراتی نامی سائٹ جانتے ہی ہونگے۔ یہ سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے۔ لوگ ٹیکنوراتی کے اعداد و شمار سے ہی کسی بلاگ کے مشہور ہونے کا اندازہ کرتے ہیں۔ لیکن آجکل اس کی رینکنگ کے طریقہ پر ایک بہت بڑا اعتراض اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ٹیکنوراتی اپنے ممبران کے پسند کردہ بلاگز کے اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے لیکن اگر آپ آجکل ٹیکنوراتی کے مقبول ترین بلاگز کی فہرست پر جائیں تو فہرست میں تیسرا مقبول ترین بلاگ ایک سپیم بلاگ جس میں ویاگرا سٹورز کے خفیہ لنک ہیں، موجود ہے۔
مزے کی بات یہ کہ TechChrunch, LifeHackerاور Engadget جیسے مشہور زمانہ بلاگ اس رینکنگ میں اس سپیم بلاگ سے پیچھے ہیں۔ اور دسویں نمبر پر جو فارماسوٹیکلز کی سائٹ ہے اس کا بلاگنگ سے دور کا واسطہ نہیں۔
2 آراء
جمعرات، 3 جنوري 2008 — انٹرنیٹ ، ٹپس/ ٹرکس
اس سے پہلے میں ویب ہوسٹنگ خریدنے کیلیے کچھ تجاویز پر بات کر چکا ہوں۔ ویسے ترتیب کے لحاظ سے ڈومین ہوسٹنگ کی بات ڈومین کے بعد کرنی چاہیے تھی، لیکن چونکہ اسوقت میرے ذہن میں ویب ہوسٹنگ مچل رہی تھی، تو پہلے وہ تحریر لکھ ڈالی۔
سب سے پہلے تو ڈومین نام ہے کیا؟ ویبُ پیڈیا کے مطابق ڈومین،”ایک ایسا نام جو ایک یا ایک سے زیادہ آئی پی ایڈریسز کی نمائندگی کرے۔ جیسا کہ ڈومین microsoft.com کئی ایک آئی پی ایڈریسز کی نمائندگی کرتا ہے۔” اگر ہم سادہ الفاظ میں ڈومین کی تعریف کریں تو ڈومین نیم انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں آپکی ویب سائٹ کی پہچان ہوتی ہے۔ وکی پیڈیا پر ڈومین نام کی کئی ایک تعریفیں اور دیگر تفاصیل دی گئی ہیں۔
عموماً لوگ ڈومین اور ویب ہوسٹنگ ایک ہی کمپنی سے خریدتے ہیں لیکن میرے جیسے لوگ جنہیں تانکا جھانکی کی عادت ہوتی ہے وہ آدھی چیز ادھر اور آدھی اُدھر سے لیتے ہیں(ویسے میں کمپیوٹر بھی قسطوں میں کوہاٹ، اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سے لیتا تھا)۔ خیر ضروری نہیں کہ آپکو بھی تانکا جھانکی کی عادت ہو، ممکن ہے ڈومین خریدتے وقت آپکا بجٹ اس بات کی اجازت نہ دے کہ مہنگی کمپنی سے ڈومین خریدی جائے۔ ویسے مہنگی ڈومین سے مراد دو تین ڈالر کا فرق ہوتا ہے لیکن وہی بات کہ: مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے۔۔۔ سو میری تجاویز درجہ ذیل ہیں:
جاري رکھيے »
6 آراء
بدھ، 2 جنوري 2008 — بلاگنگ ، ٹپس/ ٹرکس ، یاہو
فلکر(Flickr) بلاشبہ آن لائن فوٹو البم کی سائٹس میں سب سے بہترین ہے۔اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بلاگر حضرات اپنی سائیڈبار میں اپنے(اور دوسروں کے بھی) البم کی تصاویر لگاتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے فلکر البم کی تصاویر اپنے بلاگ کی سائیڈبار میں لگانا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی آسان ہے۔ یوں تو اسکے کئی ایک طریقہ ہیں، جیسے فلکر بیج۔۔۔۔لیکن فلکر آر ایس ایس (FlicrRSS) پلگ ان کے ذریعے آپ انتہائی آسانی سے اپنے تھیم کے کوڈ کو زیادہ چھیڑے بغیر سائیڈ بار میں فلکر سے تصاویر دکھا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ فلکر آر ایس ایس پلگ ان ڈاؤن لوڈ کر اپنی پلگ ان ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرں اور ڈیش بورڈ میں جاکر فعال کر لیں۔ فلکر آر ایس ایس پلگ ان کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے:
1۔ اپنی سائیڈ بار کی پی ایچ پی فائل(Sidebar.php) کھولیں۔ پہلے سے بنائے گئے خانوں(جیسے زمرہ جات، حالیہ تحاریر، تلاش وغیرہ کے خانے) کیطرح ایک خانہ فلکر البم کیلیے بنائے۔ ٹائٹل ٹیگز(عموماًh2 یا h3) کے اندر البم کو مناسب ٹائٹل دیں۔
جاري رکھيے »
10 آراء