میں براؤزر استعمال کرنے والا ایک عام صارف ہوں۔ اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس میں کیا فرق ہے تو میرا جواب یہی ہوگا کہ جو فرق سرکاری اور پرائیویٹ ملازم میں ہوتا ہے یعنی “سب اچھا” اور “بس کام”۔
خیر اتنی برمبنی احسان فراموشی تنقید نہیں اچھی کہ ایک زمانے تک یہی(آئی ای) “اکلوتا” بچہ تھا جس سے ہم دل بہلاتے تھے۔لیکن اوپر جو لکھا وہ میرے انتہائی مختصر تجربہ کا اظہار تھا۔ سی ایس ایس کو سمجھنے میں مجھ سے زیادہ مشکل انٹرنیٹ ایکسپلورر کو پیش آتی ہے اور ان مسائل کے حل کیلیے اتنے ہیکس(Hacks) لکھنے پڑھتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ہم اپنی تمہید لمبی کرنی کی عادت یہیںKill (لینکس والی) کرتے ہوئے آپکو مژدہ سناتے ہیں کہ ایک تائیوانی ڈیولپر نے آئی ای ٹیب(IE Tab) نامی ایکسٹینشن بنا کر آپکو انٹرنیٹ ایکسپلورر کھولنے کی
جھنجھٹ سے آزاد کر دیا ہے۔بس آپ نے سٹیٹس بار میں موجود اس ایکسٹینشن کے بٹن پر کلک کرنا ہے اور آپکا فائرفاکس آپکی مطلوبہ سائٹ کو انٹرنیٹ ایکسپلوررکے انداز میں دکھا دیتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ عام صارف کیلیے براؤزر کے صرف چھوٹے مسائل میں یہ کام کا ہو لیکن ڈیولپرز حضرات(ہمارے اردو ورڈپریس تھیمز ڈیولپرز) جن کو اپنی ویب سائٹ ان دونوں مشہور براؤزرز پر ٹھیک طرح ڈسپلے ہونے کی چیکنگ کرنی ہو، یہ بہت کام کی چیز ہے۔ باقی تعریفیں ادھار رکھتے ہوئے ہم آپکو مشورہ دیتے ہیں کہ یہ ایکسٹینشن اپنے فائر فاکس میں اس لنک سے اُتار لیں۔(نوٹ: لینکس صارفین شاید ابھی اسے استعمال نہ کر سکیں(یا اضافی پلگ ان انسٹال کرنے پڑیں) کیونکہ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا انجن استعمال کرتا ہے)۔
تحارير برائے: نومبر 2007 ...
تو آپکو انٹرنیٹ ایکسپلورر پسند ہے؟؟
جمعرات، 29 نومبر 2007 — آزاد مصدر ، سافٹ وئیرز ، مائیکروسافٹ ، ڈاؤن لوڈز
ونڈوز میں اوبنٹو کے رنگ
پير، 26 نومبر 2007 — عمومی مراسلے ، لینکس
یہ تو ماننا ہی ہوگا کہ اوبنٹو لینکس کمال کی چیز ہے۔ اوبنٹو لینکس کی ایک خوبی یہ ہے کہ آپ اسے میک یا ونڈوز، کسی بھی رنگ میں رنگ لیں۔ ونڈوز اور میک(؟) اس معاملے میں زرا کنجوس واقع ہوئے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی کو پیچ(Patch) کیے بغیر آپ صرف تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کے زریعے ہی تھیمز اور وژول سٹائلز(Visual Styles) ڈال سکتے ہیں(شاید وسٹا میں ایسا نہ ہو)۔
تمہید لمبی کیے بغیر آپکو بتائے دیتا ہوں کہ اگر آپ اوبنٹو کے پرستار ہیں اور کسی وجہ سے اوبنٹو انسٹال نہیں کر سکتے(جیسے میرے آفس پی سی کی لینکس دشمنی) اور پھر بھی چاہتے ہیں کہ گنوم(Gnome) کے رنگ ڈھنگ اور آئیکنز ونڈوز میں نظر آئیں تو مشہور گرافکس سائیٹ DevianArt کے ایک صارف ڈیزائنر نے “اوبنٹو تھیم برائے ایکس پی” آپ ہی کیلیے بنائی ہے۔
مجھے کچھ عرصہ پہلے اس کی ایک زپ فائل ملی تھی جسمیں اس تھیم کو پوری طرح (بشمول ونڈوز پیچر، آئیکن، سٹارٹ مینو، بوٹ سکرین وغیرہ) اپلائی کرنے کیلیےسارے لوازمات موجود تھے۔ وہ ربط دوبارہ دستیاب نہیں ہو سکا اسلئے میں نے مذکورہ زپ فائل اپنے باکس ڈاٹ نیٹ کے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دی ہے۔ جو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔