تحارير برائے: جولائي 2007 ...

Zyb.com : موبائل روابط کا مفت بیک اپ

کیا آپ اپنا موبائل فون یا سِم پر اپنے دوستوں، عزیزوں اور دیگر لوگوں کے فون نمبر محفوظ کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ”ہاں“ میں ہے تو اس بات کی ضرورت بڑھ جاتی ہے کہ آپ ان نمبروں کا کسی محفوظ جگہ بیک اپ رکھیں، جہاں تک آپ کا موبائل یا سِم کارڈ گم ہونے کی صورت میں آسانی سے رسائی ہو۔ یوفون ”فون بک سیور“ کے نام سے ایک سروس مہیا کرتا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے روابط کا بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ سروس اچھی خاصی مہنگی ہے، تقریبا 20 روپے فی ماہ۔ Zyb.com آپ کو ایسی ہی سروس مفت فراہم کرتی ہے۔

Zyb کی بدولت آپ نہ صرف اپنے روابط بلکہ اپنے کیلنڈر ایونٹس کا بھی بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ میں نے ٹرائی کیا ہے، ٹیلی نار کا کنکشن اور موٹرولا L7 سیٹ کے ساتھ بہت اچھی طرح سارا عمل ہوگیا۔ پیغامات (ایس ایم ایس) کا بیک اپ بنانے کیلیے آپ کو پیغامات ان کے دئیے گئے نمبر پر بھیجنے ہوں گے، جو ذرا مہنگا سودا ہے۔ ;) ۔۔۔۔۔اور ہاں چند باتیں جو آپکو اکاؤنٹ بنانے سے پہلے ذہن میں رکھنی ہوں گی۔۔۔نمبر ایک، آپ کے پاس ایسا کوئی موبائل سیٹ ہو جسمیں Syncornization کا آپشن موجودہو اور دوسرے آپکا جی پی آر ایس چالو حالت میں ہو۔ اپنا تجربہ ضرور بتائیے گا۔

ٹارزن کی واپسی

السلام علیکم،
ایک لمبے عرصہ کے بعد حاضر خدمت ہوں۔ غیر حاضری کی وجوہات مختصراً بی اے کے امتحانات اور سیاست میں دلچسپی جو چیف جسٹس کے واقعہ سے شروع ہوئی اور ابھی تک زوروں پر ہے۔ حالانکہ ہمیں سیاسی معاملات کی کوئی خاص سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ ;) ۔۔۔۔چلیے اب آہی گئے ہیں واپس تو اپنا کام اللہ کا نام لیکر شروع کرتے ہیں۔ پہلی تحریر تھوڑی دیر میں شائع کرتا ہوں۔