اور ہاں اپنا سکور بتانا نہ بھولیے گا، کیونکہ اسمیں صرف بہترین سکور ہی دکھایا جاتا ہے۔ ![]()
تحارير برائے: مئي 2007 ...
حکمرانوں سے اپنا بدلہ لیں
منگل، 29 مئي 2007 — عمومی مراسلے
LINA-آزاد مصدر کا ایک اور سنگ میل
منگل، 29 مئي 2007 — آزاد مصدر
فرض کیجیے کوئی ایسا پروگرام آپکو اپنی ونڈوز پر درکار ہے جو ونڈوز کیلیے مفت دستیاب نہیں اور اس کا متبادل آزاد مصدر حل صرف لینکس کیلیے دستیاب ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لینکس کے پروگرام تو ونڈوز یا میک خدمتگار نظام پر نہیں چلتے۔ اسی مسئلہ کے حل کیلیے آزاد مصدر کے سرپھروں نے لِنا(LINA) نامی ایک اطلاقیہ تیار کیا ہے، جس کی
بدولت لینکس کیلیے بنائے گئے آزاد مصدر سافٹ ویر کسی بھی خدمتگار نظام بشمول ونڈوز، میک اور یونکس پر چلائے جا سکیں گے۔ مزے کی بات یہ کہ اس کی بدولت لینکس کا سافٹ ویر دیگر خدمتگار نظام کی مناسبت سے وضع قطع اپنا لیتا ہے۔ اسکے علاوہ LINAکی بدولت چلنے والے لینکس پروگرام متعلقہ خدمتگار نظام میں کسی قسم کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتے۔ اس سافٹ ویر کی باقاعدہ لانچ اگلے ماہ یعنی جون میں ہوگی۔
گوگل ٹاک(Google Talk) میں فون کالز کی خصوصیت
پير، 21 مئي 2007 — سافٹ وئیرز ، گوگل
گوگل کے انسٹنٹ میسنجر، گوگل ٹاک کا ایک عرصہ ہوا کوئی تازہ اپڈیٹ نہیں آیا۔ اس کا آخری بڑا اپ ڈیٹ ونڈوز وسٹا کیلیے اس کی سپورٹ تھی۔ اتنے لمبے عرصے تک نئے ورژن کی ریلیز نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ گوگل اسمیں کوئی
بڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔ ایسی ہی ایک افواہ یہ بھی تھی کہ اسمیں فون کالز کی خصوصیت شامل کی جارہی ہے اور اس بات کو اسوقت مزید تقویت ملی جب مستقبل میں گوگل اطلاقیوں کے متعلق پریزنٹیشن میں اس کے سکرین شاٹس دکھائے گئے۔ اس سکرین شاٹ میں ہم گوگل ٹاک میں show dialpadاور Call details جیسے پیغامات دیکھ سکتے ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ گوگل اپنے میسنجر میں فون کال کی سہولت شامل کرنے جارہا ہے۔
ورڈ پریس ڈیٹابیس کا بیک اپ(backup) اور ری سٹور(restore)
منگل، 1 مئي 2007 — ٹپس/ ٹرکس
ویسے تو ورڈپریس کے ساتھ ہی ورڈ پریس بیک اپ نامی پلگ ان موجود ہوتا ہے جس سے آپ باآسانی اپنے بلاگ کے ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنا سکتے ہیں، لیکن اس طریقہ سے آپ قریباً اپنی ویب سائٹ پر موجود ہر ڈیٹا بیس کا بیک اپ باآسانی بنا سکتے ہیں۔ اس عمل کیلیے ہمیں PhpMyAdminنامی اطلاقیہ کی ضرورت ہو گی، جو کہ لینکس ہوسٹنگ کے ہر پیکج میں موجود ہوتا ہے۔ PhpMyAdminویب پرمائی ایس کیو ایل(mySQL) ڈیٹا بیس کی ایڈمنسٹریشن کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ اس اطلاقیہ کی مدد سے آپ نہ صرف ویب پر موجود رہ کر ڈیٹا بیس کا بیک اپ لے سکتے ہیں بلکہ ڈیٹا بیس کے ڈیٹا میں ردو بدل بھی کر سکتے ہیں۔
ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنانے کیلیے آپ کے پاس دوطریقے ہیں:
1۔ مکمل ڈیٹا بیس کا بیک اپ
2۔ صرف ڈیٹا بیس ٹیبلز کا بیک اپ
ان دونوں میں چھوٹا لیکن ایک اہم فرق ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ری سٹور کرتے وقت آپ ایک نیا ڈیٹابیس بنائیں اور اسمیں صرف ٹیبلز ڈالیں تو صرف ٹیبلز کے بیک اپ والا طریقہ اختیار کیجیے۔ اس طریقہ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو علم ہو گا کہ آپ نے جو نیا ڈیٹا بیس بنایا ہے وہ کسی قسم کی خرابی سے پاک ہے، قبل اسکے کہ آپ اسمیں ٹیبلز شامل کریں۔
ڈیٹا بیس کا بیک اپ بذریعہ پی ایچ پی مائی ایڈمن:
1۔ اپنے ہوسٹ کے کنٹرول پینل میں لاگ ان ہوں اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس مینجمنٹ میں جائیں۔
2۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن کھولیں(ربط نیچے ہوگا)۔ یہاں آپ نے:
- اگر پورے ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنانا ہے تو پی ایچ پی مائی ایڈمن کے صفحہ اول سے ایکسپورٹ(Export) پر کلک کریں اور اگلے مرحلے میں مطلوبہ ڈیٹا بیس منتخب کرلیں۔ ایکسپورٹ آپشن ڈیٹا بیسز کے فوراً بعد موجود ہوگا۔

ڈیٹا بیس منتخب کرنے کے بعد ایکسپورٹ(Export) پر کلک کریں۔

3۔ اس مرحلے میں آپ کو ایکسپورٹ سکرین نظر آئیگی، جسمیں سے آپ نے تصویر میں دئیے گئے آپشنز منتخب کرنے ہیں۔

آپکی آسانی کیلیے یہ آپشن یہ والے ہیں۔
Structure
– add DROP TABLE
– Add AUTO_INCREMENT value
– Enclose table and field names with backquotesData
– Use hexadecimal for binary fields Save as file
[use default File name template]
– “gzipped”
4۔ اب “Go” کے بٹن کو کلک کریں اور اگلی آنے والی سکرین میں اپنی ہارڈرائیو پر محفوظ کرنے کے لیے مطلوبہ جگہ بتا کر ڈیٹا بیس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

ڈیٹا بیس کا نام نہ بدلیں، جو نام پی ایچ پی مائی ایڈمن منتخب کرے اسی نام سے ڈیٹابیس محفوظ کرلیں۔
ڈیٹابیس ری سٹور کریں
1۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن کا صفحہ اول کھولیں۔
اگر آپ ڈیٹابیس ری سٹوریا درآمد(import) کر رہے ہوں تو؛
امپورٹ پر کلک کریں۔ اگلی سکرین میں انتخاب(Choose) کے آپشن کے زریعے ڈیٹا بیس امپورٹ کرلیں۔ (امپورٹ کے زریعے ڈیٹابیس خودکار طریقے سے بن جائیگا۔)
اگر آپ ٹبیلز ری سٹور یا امپورٹ کر رہے ہوں تو؛
2۔ پہلے بائیں طرف دی گئی لسٹ میں سے مطلوبہ ڈیٹا بیس منتخب کریں۔ (اگر نئے سرے سے ڈیٹا بیس بنانی ہے تو اُسی نام سے بنائیں جو ایکسپورٹ کرتے وقت آپ کی استعمال میں تھی تاکہ آپکی بلاگ کی پی ایچ پی فائلوں کا ڈیٹابس سے کنکشن برقرار رہے، وگرنہ آپ نے اپنی بلاگ کی کنفگریشن فائل میں جا کر ڈیٹا بیس کا نیا نام درج کرنا ہوگا)۔

3۔ ڈیٹا بیس منتخب کرنے بعد بائیں طرف موجود ایس کیو ایل کے آئکن پر کلک کریں۔4۔ ایس کیو ایل کیوری ونڈو میں سے امپورٹ فائلز (Import files) کا بٹن کلک کریں۔5۔ براؤز(Browse) کے بٹن کو دبا کر بیک اپ فائل اپنی ہارڈڈرائیو سے منتخب کریں اور Go کا بٹن دبا دیں۔ خیال رہے کہ gzip کا آپشن منتخب شدہ ہو۔
<
لیجیے آپ کا بیک اپ، ری سٹور ہو گیا۔